Skip to content

استغفار سے جادو کا علاج

استغفار سے جادو کا علاج

استغفار پڑھنے کا جتنا فائدہ ہے یا قرآن و حدیث میں استغفار کے فوائد ہے شاید ہی کسی اور کے ہو۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں “استغفار کرو! میں تمہارے گناہ معاف کر دوں گا تمہیں اولاد کی ضرورت ہے اولاد دوں گا ۔مال کی ضرورت ہے مال دوں گا تم باغ دوں گا تمہیں نہریں دونگا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بس تم استغفار کرو” امام باری تعالی کے پاس ایک بندہ آیا اور کہاں ہمارے علاقے میں بارش نہیں ہو رہی آپ نے فرمایا جاؤ اور اپنے علاقے کے لوگوں کو بولو کثرت سے استغفار کریں.

دوسرا شخص بولا میری اولاد نہیں آپ نے فرمایا تم بھی اور تمہاری بیوی بھی کثرت سے استغفار کرو تیسرے بندے نے کہا میرے پاس مال کی کمی ہے آپ نے فرمایا تم بھی کثرت سے استغفار کرو اللہ تمہیں دولت سے نوازے گا۔ بیٹھے ہوئے ایک شخص نے بولا سوالات تین ہیں لیکن جواب آپ نے ایک ہی دیا آپ نے فرمایا کیا تم نے قرآن کی وہ آیات نہیں پڑھی جس نے اللہ فرما رہا ہے تم استغفار کرو میں تمہیں مال بھی دوں گا اولاد بھی دوں گا گناہ بھی معاف کر دوں گا بارشیں بھی دوں گا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا” جو بندہ استغفار کو اپنا وظیفہ بنا لیتا ہے اللہ اس کو ہر پریشانی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتے ہیں اور اسے رزق وہاں سے ملتا ہے جہاں سے وہ گمان بہی نہیں کرتا”.

جادو کا علاج استغفار سے کیسے ہوتا ہے۔ جادو ختم کرنے کے لئے سب سے بڑی چیز تہجد ہے سب سے پہلے جس شخص پر جادو ہو اسے چاہیے کہ تہجد پڑھے کیونکہ تہجد کے وقت اللہ تعالی انسان کے بہت قریب ہوتا ہے تہجد کے پڑھنے کے بعد کثرت سے استغفار کریں استغفار کو اپنا معمول بنا لیں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انسان پر جو بھی جادو ہوا ختم ہو جائے گا کیونکہ انسان پر جو بھی مصیبت آتی ہے وہ اس کے اپنے گناہوں کی وجہ سے آتی ہے۔

اللہ تعالی کو محبوب کلمہ استغفر اللہ الذی لا الہ الا ہو علیہ توکلت وہو رب العرش العظیم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ کلمہ پڑھ کر اللہ سے توبہ کریں گے اللہ تعالی اس کے بڑے سے بڑا گناہ بھی معاف کر دے گا۔ اگر آپ پر کوئی بھی پریشانی یا مصیبت آ گی ہے تو کثرت سے استغفار کریں اللہ تعالی کا وعدہ ہے میں اس کی پریشانی اور مصیبت سے ختم کر دوں گا۔ احمد بن حنبل فرماتے ہیں۔ ایک دن میں مسجد میں وہاں ایک مہمان لیٹا ہوا تھا اس مہمان کو میں نے گھر آنے کی دعوت دی راستے میں وہ بندہ کثرت سے استغفار کرتا رہا میں نے پوچھا کیا تم اس استغفار کا فائدہ بھی ہوا اس نے کہا میرے گھر میں کچھ بھی نہیں تھا ابھی اللہ نے اتنی دولت سے نوازا ہے کہ دولت سنبھالنا مشکل ہو گئی ہے اور دوسرا میں جو بھی دعا مانگتا ہوں اللہ قبول فرماتا ہے بس ابھی ایک دعا مانگ رہا ہوں کے وقت امام احمد بن حنبل چل میری ملاقات کروا دے احمد بن حنبل ہنسے اور کہا اللہ نے تمہاری دعا قبول فرما دی ہے۔ میں ہی احمد بن حنبل ہوں۔ اللہ تعالی ہم سب کو کثرت سے استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا کثیرا

نیوز فلیکس 27 فروری 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *