یوں تو دنیا میں کامیابی کے ہزاروں اصول ہوں گے ۔ تاہم یہاں پر ہم کچھ ایسے خاص خاص اصول بیان کر رہے ہیں۔ جن پر عمل کر کے آپ بہت جلد کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
نمبر1۔ کامیابی کا پہلا اور سب سے اہم اصول یہ ہے کہ ناکام سست اور بےکار لوگوں سے دور رہیں۔ ایسے لوگوں کے بیچ رہنے سے آپ بھی ان ہی لوگوں جیسے ہو جاتے ہیں۔
نمبر2۔ ناکامی کا خوف جی ہاں ناکامی کا خوف کبھی بھی آپ کو کامیابی نہیں ملنے دیتا۔ لہذا اگر آپ کے اندر بھی ناکامی کا خوف موجود ہے تو اسے اپنے اندر سے اکھاڑ پھینکیں۔ورنہ زندگی بھر ناکامی آپ کا مقدر رہے گی۔
نمبر3۔ کامیابی کا تیسرا اصول یہ ہے کہ کبھی بھی اپنے اوپر مایوسی کو حاوی نہ ہونے دیں۔ مایوس آدمی کبھی بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ مزید یہ کے مایوسی کفر ہے۔
نمبر4۔ خود پہ یقین رکھیں کہ آپ ہر کام میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ جو چاہیں کرسکتے ہیں۔ جو چاہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ میں یقین پیدا ہو جائے تو ہر کام میں آپ کی کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔
نمبر5۔ اگر آپ کے والدین حیات ہیں تو ان کی خدمت کریں اور ان سے دعائیں لیں۔ یقین جانئے ان کی دعائیں آپ کے لئے کامیابی کی نئی نئی راہیں کھولیں گیں۔
نمبر6۔ اپنی ناکامیوں سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں۔ کیونکہ ہر ناکامی میں کامیابی کا ایک راز چھپا ہوتا ہے۔ چنانچہ اپنی ناکامیوں کو دل پہ نہ لیں بلکہ ان سے کچھ سیکھیں۔
نمبر7۔ جس کام میں بھی کامیابی چاہتے ہوں اسے کرتے ہوئے اپنی تمام توجہ صرف اسی پر صرف کریں۔ اپنی توجہ کو ادھر ادھر بھٹکنے نہ دیں۔
نمبر8۔ محنت کرنے سے بالکل نہ کترائیں۔ اور خوب محنت کریں۔ تاکہ آپ جلد کامیابی حاصل کر سکیں۔
نمبر9۔ کامیابی کی امید کو کبھی بھی اپنے اندر ختم نا ہونے دیں۔ ہمیشہ اس کو قائم رکھیں۔ یہ چیز آپ کو کامیابی کے قریب کر دیتی ہے۔
نمبر10۔ کامیاب لوگوں سے دوستی کریں۔ ان کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔ اس سے بھی آپ کی کامیابی کا امکان روشن ہوتا ہے۔
نمبر11۔ کامیابی کے موضوع پر لکھی جانے والی کتابیں پڑھیں۔ کتابوں سے آپ کو کامیابی کے متعلق بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے روز ایک کتاب پڑھنے کی عادت بنا لیں۔ اس سے آپ کے لیے کامیابی حاصل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ بلکہ آپ دوسروں کو بھی کامیابی کے طریقے بتا سکیں گے۔
بہت اچھا آرٹیکل ہے نیوز فلیکس کی ساری ویب سائٹ میں آپ سے اچھا آرٹیکل تو کوئی لکھ ہی نہیں سکتا سچ میں بہت اچھا آرٹیکل تھا پڑھ کے مزہ آگیا۔
Thanks
سر جی بہت اچھا آرٹیکل لکھتے ہو آپ کبھی لکھنا مت چھوڑنا میں آپ کا آرٹیکل نہیں پڑھوں تو مر جاؤں گی اور میں نیوز فلیکس سے بھی درخواست کروں گی کے آپ جیسے اچھے لکھاری کو انعام بھی ضرور دیں کیونکہ یہ آپ کا حق بنتا ہےکہ آپ جو اتنی محنت کرکے اتنے اچھے اچھے آرٹیکل لکھتے ہو تو آپ کو ضرور انعام ملنا چاہییے نیوز فلیکس کی طرف سے۔
بہت بہت شکریہ مس علینہ
بہت اچھا آرٹیکل تھا بھئی مزہ آگیا۔
بہت بہت شکریہ
آپ کا آرٹیکل سب سے الگ اور منفرد ہے
سر جی بہت اچھا آرٹیکل لکھتے ہو آپ کبھی لکھنا مت چھوڑنا میں آپ کا آرٹیکل نہیں پڑھوں تو مر جاؤں گی اور میں نیوز فلیکس سے بھی درخواست کروں گی کے آپ جیسے اچھے لکھاری کو انعام بھی ضرور دیں کیونکہ یہ آپ کا حق بنتا ہےکہ آپ جو اتنی محنت کرکے اتنے اچھے اچھے آرٹیکل لکھتے ہو تو آپ کو ضرور انعام ملنا چاہییے نیوز فلیکس کی طرف سے۔
بہت زبردست آرٹیکل تھا جناب
واہ بھئی مزہ آگیا پڑھ کے