اسلام و علیکم دوستو! ہم اس دنیا میں آنے کے بعد اپنے یہاں آنے کا مقصد بھول گئے ہیں۔ ہم یہاں آئے کیوں ہیں کیا وجہ بنی ہمارے اس دنیا میں آنے کی ہم اس بات سے بالکل بے خبر رہتے ہیں۔ ہم اس دنیا میں سکون اور خوشی تلاش کرتے ہیں ، اس ذندگی میں وفا تلاش کرتے ہیں جبکہ یہ دنیا کی ذندگی تو محض ایک دھوکہ ہے۔۔۔۔۔۔ ابدی ذندگی تو آخرت کی ہے دوستو حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکال کر سزا کے طور پر اس دنیا میں بھیجا گیا اور ہم اس دنیا میں سکون کی تلاش میں ہیں.
جبکہ ہم تو یہاں پر اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ہماری ہمیشہ باقی رہنے والی ذندگی تو آخرت کی ذندگی ہے۔ یہ ذندگی تو دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔
ہمیں چاہیے کہ اس دنیا میں ہم اپنے گناہوں سے توبہ کریں، الله سے معافی مانگیں۔ ہم سے جتنے گناہ سرزرد ہو گئے ہیں ان پر سچے دل سے اللہ کے حضور بخشش طلب کریں۔ تا کہ جہاں سے ہم نکالے گئے ہیں وہاں واپس جا سکیں۔ لیکن ہم لوگ تو یہاں آکر اس دنیا کی رنگینی میں کھو گئے ہیں ۔ اس کے دھوکے اور فریب میں آکر اپنی آخرت کو بھول بیٹھے ہیں۔ اسی کو اپنا مستقل ٹھکانہ سمجھتے ہیں۔ درحقیقت ہم ایک سفر پر ہیں جس کی منزل ابھی آئی نہیں۔ اور اس منزل تک پہنچنے کیلئے ہمیں ابھی بہت سے مراحل کو طے کرنا ہے۔ بہت سی سختیاں جھیلنی ہیں۔ بہت سی مصیبتیں اٹھانی ہیں۔ خوشی اور غم ، ااونچ نیچ انسان کی ذندگی کے ساتھ لگے چلے آئے ہیں۔
ہمیں چاہیئے کہ غم میں صبر سے کام لیں اور خوشی میں الله کا بے حد شکر ادا کریں۔ جتنا ہم اس سفر کو خوبصورت طریقے سے گزاریں گے ہماری منزل بھی اتنی ہی حسین ہو گی۔ (انشاء اللہ) ہمیں اس بات کو اچھے سے سمجھ لینا چاہیئے کہ یہاں پر ہم اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسی کو اپنی منزل سمجھ لینا اور یہاں پر مستقل سکون کی تلاش میں رہنا محض ایک بےوقوفی ہے۔جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے”.دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ الله مجھے اور آپ کو دوسروں کی ذندگی میں آسانیاں بانٹنے کا موقع دے۔ (آمین)