Skip to content

حکیم لقمان کے قیمتی الفاظ

حکیم لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی جس کا نام فاران تھا.لقمان حکیم نے کہا،اے میرے بیٹے کمینے آدمی سے احتراز کرنا جب کہ تم اس کی عزت کرو

اور شریف آدمی سے بھی بچتے رہنا جب کہ تم اس کی توہین کرو
اور عقلمند آدمی سے بھی بچتے رہنا جب کہ تم اس کی ہجو کرو
اور احمق آدمی سے بھی بچتے رہنا جبکہ تم اس کا مزاق اڑاؤ
اور جاھل آدمی سے بھی بچتے رہنا جب کہ تم اس کی صحبت اختیار کرو
اور فاجر آدمی سے بھی بچتے رہنا جب کہ تم اس سے جھگڑا کرو
اے میرے بیٹے! نیک کاموں میں جلدی کرنا اور تین کام کا قابل تحسین ہیں
کسی انسان کو اسکی غیر موجودگی میں بھلائی سے یاد کرنا
بھائیوں کا بوجھ اٹھانا
مال کی قلت کے وقت دوست کی مدد کرنا
ابتدا میں غصہ کرنا جنون ہے اور اس کا اختتام ندامت ہے
اے میرے بیٹے تین کاموں میں ہدایت ہی ہدایت ہے
اپنے خیر خواہ سے مشاورت کرنا
دشمن اور حاسد کے ساتھ بھلائی کرنا
بلکہ ہر ایک کے ساتھ بھلائی کرنا

میرے بیٹے ہر وہ شخص دھوکہ کھاتا ہے جو تین چیزوں پر بھروسہ کرے
ایسے شخص کی تصدیق کرے جس سے اس نے کبھی دیکھا ہی نہ ہو
جو کسی نہ قابل اعتبار شخص پر اعتماد کرتا ہو
وہ شخص جو کسی ایسی شے کی تمنا کرے جو سے مل ہی نا سکتی ہو

اے میرے بیٹے حسد سے اجتناب کر کیونکہ یہ دین کو فنا کر دیتا ہے اور نفس کو ضعیف کر دیتا ہے اور اس کا انجام ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں

اے میرے بیٹے اگر تو چاہتا ہے کہ حکمت سے قوت حاصل کرے تو عورتوں کو اپنی جان کا مالک نہ بناکیونکہ عورت ایسی جنگ ہے جس میں صلح نہیں.
عورت کو یہ خاصیت حاصل ہے کہ اگر وہ تجھ سے محبت کرنے لگے گی تو تجھے کھا جائے گی اگر وہ تجھ سے بغض رکھے تو ہلاک کر ڈالے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *