Skip to content

قرآن کریم کی منفرد معلومات

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ کتاب ہے جس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا زمہ خود لیا ہے۔ مسلمانوں کو قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس میں موجودہ بنیادی معلومات بھی ہونی چاہیے۔قرآن کریم کی معلومات درج ذیل ہے:-

نمبر1. قرآن کریم کا موضوع انسان ہے۔

نمبر2. قرآن کریم میں 30 پارے ہیں۔

 

نمبر3. قرآن کریم میں 558 یا بعض جگہ 540 رکوع ہیں۔

 

نمبر4. قرآن کریم میں سورتوں کی تعداد 114 ہے۔

 

نمبر5. قرآن کریم میں 86 مکی اور 28 مدنی سورتیں ہیں۔

 

نمبر6. قرآن کریم میں کل 6666 آیات ہیں۔

 

نمبر7. قرآن کریم میں 7 منزلیں ہیں۔

 

نمبر8. قرآن کریم میں 14 سجدے ہیں۔

 

نمبر9. قرآن کریم میں 29 حروف مقطعات ہیں۔

 

نمبر10. قرآن کریم میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کل 114 مرتبہ آیا ہے۔

 

نمبر11. 113 سورتیں بسم اللہ سے شروع ہوتی ہیں۔

 

نمبر12. سورت توبہ بسم اللہ سے شروع نہی ہوتی۔

 

نمبر13. سورت النمل میں بسم اللہ دو دفعہ آتی ہے۔

 

نمبر14. قرآن کریم میں لفظ “قرآن” 70 مرتبہ آیا ہے۔

 

نمبر15. قرآن کریم میں سب سے بڑی سورت البقرہ ہے اور چھوٹی سورت الکوثر ہے۔

 

نمبر16. قرآن کریم میں سب سے بڑی آیت سورت بقرہ میں آیت نمبر 282 ہے۔

 

نمبر17. قرآن کریم میں موجودہ حلال چیز جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے وہ طلاق ہے۔

 

نمبر18. قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے 99 نام ہیں۔

 

نمبر19. قرآن کریم میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 102 نام ہیں۔

 

نمبر20. قرآن کریم میں حرف “الف” سب سے زیادہ جبکہ حرف “ظ” سب سے کم آیا ہے۔

 

نمبر21. قرآن کریم میں پیغمبروں میں سب سے زیادہ ذکر حضرت موسیٰ کا آیا ہے۔

 

نمبر22. قرآن کریم میں 25 انبیاء کا ذکر آیاہے۔

 

نمبر23. قرآن کریم 5 مساجد کا ذکر آیا ہے۔ (مسجد حرام،مسجد اقصیٰ،مسجد قبا،مسجد نبوی اورمسجد ضرار )

 

نمبر24. قرآن کریم میں 700 مرتبہ نماز کا ذکر آیا ہے۔

 

نمبر25. قرآن کریم میں 82 مرتبہ نمازکے ساتھ زکوۃ ذکر آیا ہے جبکہ 32 مرتبہ اکیلی زکوۃ کا ذکر آیا ہے۔

 

نمبر26. قرآن کریم کی زینت سورت رحمٰن ہے اور دل سورت یٰسین ہے۔

 

نمبر27. قرآن کریم میں نام محمد 4 مرتبہ آیا ہے۔

 

نمبر28. قرآن کریم میں 12 غزوات کا ذکر آیا ہے۔

 

نمبر29. قرآن کریم میں ایک صحابی کا ذکر آیا ہے اور وہ حضرت زید بن حارث ہیں۔

قرآن کریم کی کچھ حیرت انگیز معلومات

نمبر1) قرآن کریم میں 145 مرتبہ زندگی اور 145 مرتبہ ہی موت کا ذکر آیا ہے۔
نمبر2) فرشتوں کا ذکر 88 مرتبہ اور شیطان کا ذکربھی 88 مرتبہ آیا ہے۔
نمبر3) دنیا کا ذکر 115 مرتبہ اور آخرت کا ذکر بھی 115 مرتبہ آیا ہے۔
نمبر4) ابلیس کا ذکر 11 مرتبہ اور اس سے پناہ کا ذکر بھی 11 مرتبہ آیا ہے۔
نمبر5) مصیبت ومشکل کا ذکر 75 مرتبہ اور صبروشکر کا ذکر بھی 75 مرتبہ آیا ہے۔

قرآن کریم کی یہ عام معلومات ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ اور اس کے علاوہ مسلمانوں کو قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا چاہیے جس سے ایمان منور ہو جاتا ہے۔ اللہ سب کو ہدایت دے اور ہم سب کو قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *