حضرت آدم علیہ اسلام جنت سے کو نسی چیزیں لے کر آۓ تھے۔ عصا مو سیٰ کے معجزے

In اسلام
January 27, 2021

حضرت موسیٰ علیہ اسلام کے پاس موجود لاٹھی جنت سے لائی گئی تھی جسے ہم عصا مو سیٰ کے نام سے بھی جانتے ہیں اس عصا کے وقتاً فو قتاًبہت سے معجزات کا ظہور ہوا جن کو قرآن پاک میں مختلف جگہوں پر بیان کیا گیا ہے۔
یہ ایک تاریخی لاٹھی تھی جس کے ساتھ بہت سے تاریخی واقعات منسوب ہیں یہ واقعات نہایت ہی عبرتناک اور نصیحت آموز ہیں جو کہ ہر سمجھنے والے کو ہدایت کی روشنی دیتے ہیں۔
یہ لاٹھی دس ہاتھ لمبی تھی جو کہ حضرت موسیٰ علیہ اسلام کے قد کے برابر بنتی ہے ۔
جنت میں بہت ہی مقدس پیلو کا درخت ہے اس مقدس پیلو کے درخت کی لکڑی سے اس عصا کو بنایا گیا تھا۔
حضرت آدم علیہ اسلام جب بہشت سے زمین پر تشریف لاۓ تو یہ عصا بھی انکے ساتھ ہی تھا۔حضرت آدم علیہ اسلام بہشت سے پانچ چیزیں لاۓتھےوہ اپنے ساتھ عود جو کہ ایک خوشبو دار لکڑی تھی،حضرت موسیٰ کا عصاجو عزت والی پیلو کی لکڑی کا تھا،انجیر کی پتیاں حجر اسود جو مکہ معظمہ میں ہے اور حضرت سلیمان علیہ اسلام کی انگو ٹھی لاۓتھے۔
حضرت آدم علیہ اسلام کے بعد یہ عصا مختلف انبیا کرام کو ملتا رہا یہاں تک کہ یہ حضرت شعیب علیہ اسلام کے پاس پہنچ گیا جو قوم مدین کے نبی تھے
حضرت موسیٰ علیہ اسلام مصر سے ہجرت کر کے مدین کے علاقے میں آ ۓ تو یہاں پر انکی ملا قات حضرت شعیب علیہ اسلام سے ہوٸی حضرت شعیب علیہ اسلام نے اپنی بیٹی حضرت صفو را رضی اللہّٰ عنہ کی شادی آپ سے کر دی
جب حضرت موسیٰ علیہ اسلام دس سال تک حضرت شعیب کی خدمت کر چکے تو حضرت شعیب نے اللہّٰ کے حکم سے وہ عصا حضرت موسیٰ علیہ اسلام کی خدمت میں پیش کر دیا۔
اس عصا کے محتلف معجزات نیچے دٸیے گۓ ہیں۔اسکے علاوہ مختلف کام جو حضرت موسیٰاس سے لیتے تھے اسکی تفصیل بھی نیچے دی گٸی ہے
1اسکو ہاتھ میں لیکر اسکے سہارے چلنا
2 اس سے بات چیت کر کے دل بہلانا۔
3 دن میں اسکا درخت بن کر آپ پر سایہ کرنا
4 رات میں اسکی دونوں شاخوں کا روشن ہو کر آپ کو
روشنی دینا۔
5 اس سے دشمنو ں درندوں اور سانپوں بچھو ں کو مارنا
6 کنویں سے پانی بھر تے وقت اسکا رسی بن جانا اور
اسکی دونوں شاخوں کا ڈول بن جانا
7 بوقت ضرورت اسکا درخت بن کر حسب خواہش پھل
دینا
8 اسکو زمین میں گاڑ دینے سے پا نی نکل پڑنا وغیرہ۔
حضرت موسیٰ علیہ اسلام اس مقدس لاٹھی سے یہ تمام کام لیتے رہے مگر جب آپ فرعون کے دربار میں ایک اللہّٰ کی عبادت کرنے کی دعوت دینے گۓ تو اس نے جا دو گر کہ کر آپکو جھٹلانا شروع کر دیا
تو اس عصا کے بڑے بڑے معجزے آنا شروع ہو گۓمثلاً جب فرعون کے جا دو گروں نے رسیاں پھینکی تو وہ جادو سے سانپ بن گٸی حضرت مو سیٰ علیہ اسلام نے اپنا عصا زمین پر مارا تو وہ اژدھا بن گیا اور اس نےتمام سانپوں کو کھا لیا۔
اسطرح ایک لکڑی کی لاٹھی سے معجزات کا ظہور ہمیں اللہّٰ تعالی کی قدرت کا پتہ دیتا ہے کیو نکہ اللہّٰ تعالی ہی اپنے انبیا کرام کو معجزے عطا کرتا ہے۔