آلودگی پر ایک نظر
ہمارے ملک میں آلودگی کا مسئلہ بہت زیادہ ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں کی نسبت دوسرے ممالک میں آلودگی کا مسئلہ بہت بڑھ رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ آبادی میں اضافہ ہے، اور ہمارے ملک میں لوگوں کا اس کے بارے میں لا علم ہونا اور شہروں کا اس کی طرف زیادہ توجہ نہ دینا اس کی بڑی وجہ ہے۔
آلودگی کی وجہ سے بیماریوں میں بھی بہت اضافہ ہوتا ہے، اس کے بارے میں ہمیں غور وفکر کرنا چاہیے۔ آلودگی کی سب سے بڑی وجہ فیکٹریوں کا گندہ پانی ہے اور یہ ندی نالوں سے ہوتا ہوا نہروں اور دریائوں تک پہنچ جاتا ہے۔ جس سے ماحول میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ اور زمینی پینے کا پانی ، فصلیں، اور دیگر کھانے کی اشیاء مضر صحت ہوجاتی ہیں۔ جن سے بہت سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، بہت سی ایسی بیماریاں ہوتی ہیں، جو لاعلاج ہوتی ہیں۔ ایسے گندے پانی سے انسان تو کیا جانور بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس لیے کوئی ایسا نظام بنانا چاہیے جو اس اپنی کو ضائع کرسکے۔ ایسا کرنے کے لیے حکومت کو بہتر اقدامات کرنے چاہیے۔ اسی طرح آلودگی کا مسئلہ ہے فضائی آلودگی میں گاڑیوں اور فیکٹریوں، مِلوں، وغیرہ کے دھویں سے فضاء خراب ہوتی ہے۔ اور انسانی صحت کو بہت متاثر کرتی ہے۔ ہمیں اس مسئلے کے متعلق اچھی طرح سوچنا اور اس دھواں دار فضاء کو صاف بنانا ہوگا۔ اس میں عوام بھی اپنا حصہ ڈالیں، مثلاَ فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اپنی سواری کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دینی چاہیے۔ اس طرح فضاء کو شفاف بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے اسی طرح اپنی مدد آپ کے تحت ہمیں اپنے پیارے ملک پاکستان کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنے گلی محلے کو صاف رکھنا ہوگا، اور آلودگی کو کم کرنے کےلیے جو بھی ضروری کام ہیں وہ کرنے پڑھیں گے۔
صفائی نصف ایمان ہے
ہمارے دین اسلام میں بھی صفائی پر بہت زور دیا گیا ہے، اور اللہ پاک بھی صفائی اور پاکی کو پسند کرتا ہے۔ صفائی کے بت سے فائدے ہیں، جیسا کہ ماحول صاف رہتا ہے، زندگی آسان ہوجاتی ہے، انسان سانس اچھی فضاء میں لیتا ہے، صفائی کرنے سے کوڑا کرکٹ نہیں رہتا اور اردگرد کا ہر کونا صاف ہوتا ہے، اور کھانے پینے کی اشیاء بناتے وقت بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اس سے کھانے پینے کی چیزوں میں برکت بڑھتی ہے، اور بہت سے کام آسان ہوجاتے ہیں۔ اور اسی طرح اسلام میں صفائی کے متعلق بہت کچھ بتایا گیا ہے۔