بازاری شمپو سے جان چھڑائیں۔۔اب ہربل شیمپو گھر پر بنایئں۔

In خواتین
January 24, 2021

ویسے تو آپ نے بہت سے ہربل شیمپوز کے بارے میں سنا ہو گا لیکن آج جو ہربل شمپو میں آپ سے شیئر کرنے جا رہی یہ میرا خود کا تیار کردہ اور انتہائی مفید ہے۔آپ نے اس کے کسی اسٹپ کو مس نہیں کرنا۔۔۔آہیں ہر بل شمپو بنانا شروع کرتے ہیں۔

اجزاء
ریٹھا 100گرام
سیکا کا ئی 80گرام
آملہ 80 گرام
دانہ میتھی دو ٹیبل اسپون
نیم کے پتے 20عدد
کری پتا 20عدد
السی کے بیج دو ٹیبل اسپون

ترکیب
سب سے پہلے آپ ریٹھے،آملے،سیکا کا ئی کو اچھے سے صاف کر لیں۔اب ایک دیگچی لیں اور اس میں دو لیٹر پانی ڈال لیں۔پانی کو گرم کر لیں اور صاف کیے ہوئے ریٹھےآملے،سیکاکائی اس میں ڈال دیں۔ ہربل شمپو بنانے کے باقی اجزاء میتھی دانہ،نیم کے پتے،کری پتا بھی دیگچی میں ڈال کراس کا ڈھکن بند کر کے 24 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔سوس پین میں ایک گلاس پانی کو پکنے کے لیے دکھ دیں جب ابال آجائے تو اس میں السی کے بیج ڈال دیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں اور چھان کر ٹھنڈا کرلیں۔

اگلے دن ہربل شمپو کا جو سامان آپ نے نرم ہونے کے لیے رکھا تھا۔اس کو ہاتھوں سے خوب مسل لیں۔تمام اجزاء کا عرق اچھے سے نکال لیں۔آپ ان سب چیزوں کو الکٹرک بیٹر سے بھی مکس کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے آسانی ہو میںنے دونوں طریقے آپ سے شیئر کر لیے ہیں ۔اب اس مکسچر کو کسی چھانی یا ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔اس مکسچر کو آدھے گھنٹے کے لیے درمیانی آنچ پر پکائیں۔اب یہ شیمپو کی شکل اختیار کر جائے گا اور قدرے گاڑھا بھی ہو جائے گا۔جب ہربل شیمپو کا مکسچر ٹھنڈا ہو جائے تو اس السی کے بیج کا بنا ہوا پانی بھی ملادیں۔اب آپ اس ہربل شمپو کو بوتلوں میں بھر کر دکھ سکتیں۔یہ آپ کا خود کا تیار کردہ ایک بہتر ین ہربل شیمپو ہے۔اس سے آپ کے بال کالے ،گھنے،لمبے،چمکدار ہو جائیں گے۔
بالوں کی لمبائی تیزی سے ہو گی۔۔۔اگر بالوں میں خشکی کی شکایت ہوئی وہ بھی ختم ہو جائے گی۔آپ اس ہربل شمپو کو بنا کر محفوظ بھی کر سکتے۔ اس ہربل شمپو کو بنانے اور استمعال کرنے کے بعد اپنا فیڈ بیک ضرور مجھ سے شیر کیجیے گا۔یہ ہربل شمپو میرا ذاتی اور بہتر ین تجربہ ہے۔۔۔امید ہے آپ پسند کریں گے۔۔۔

نوٹ
آپ اس میں شمپو بیس بھی شامل کرسکتے ہیں۔۔لیکن نمک شامل مت کیجئے گا۔۔۔
اللّٰہ آپ کا حامی وناصر ہو۔
جزاک اللہ خیرا
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔
فی امان اللہ۔۔