Skip to content
  • by

مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ پاکستانیوں کی ترکی سے محبت

پاکستان کے بہت سے معاشی معاملات عربوں کے ساتھ جڑے ہونے کے باوجود کچھ عرصے سے پاکستان ترکی کے زیادہ قریب اور عرب ممالک سے کچھ فاصلے پر نظر آرہا ہے ـ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عرب ممالک میں کام کرتی ہے . عرب ممالک کے تیل کی دولت سے مالا مال ہونے کی وجہ سے تقریبا ۴۰ لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب اور یو اے ای میں کام کر رہے ہیں ـ مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ روزگار زیادہ عرصہ تک مستحکم نہیں رہ سکتا اس کی بڑی وجہ جو بتائی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ عربوں کی تیل کی دولت اب زیادہ عرصے تک ان کے کام نہیں آسکتی ـ
ماہرین کے مطابق یہ تیل کی دولت اب خاتمے کے قریب ہے ـ یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک اپنی پالیسی اس حساب سے ترتیب دے رہے ہیں کہ ا نہیں تیل کے بغیر کس طرح گزارہ کرنا پڑے گا تو وہ کس طرح معاملات کو ترتیب دینگے ـ اس بدلتے ہوئے منظرنامے میں پاکستانیوں کو نئی منزلیں تلاش کرنا پڑیں گی .کچھ نیا سوچنا پڑے گا کیونکہ تبدیلی زندگی کا اصول ہے . یہ ضروری نہیں کہ تمام پاکستانی وہاں سے نکل آئیں گے یا نکال دیے جائیں گے مگر اندازاً ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ان ممالک سے فارغ ہو سکتی ہے ،کیونکہ جب ان کی تیل کی دولت کی نہیں رہے گی تو عرب ممالک میں معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور معاشی بحران کی صورت میں کسی بھی قوم کو اپنے بقا کی فکر پڑ جاتی ہے ـ
ایسی صورتحال میں پاکستان کو ترکی بہتر آپشن نظر آرہا ہے ـ کیونکہ ۲۰۲۳ میں ترکی مزید مستحکم ہونے والا ہے ـ معاہدہ لوزان سے آزاد ہونے کے بعد ترکی میں ترقی کے بہتر مواقع ہیں ،اس لئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد اب ترکی کا رخ کر رہی ہے. ترکی سے محبت اور پیار میں پاکستانی اس وقت دنیا میں سب سے آگے ہیں ـ کیونکہ دنیا میں اسلامی اقدار اور روایات کی حفاظت میں ترک بہن بھائی پاکستانیوں کی طرح ہی سوچتے ہیں . اسلام کی سربلندی کے لیے ترکی ہو یا پاکستان ہر بیرونی سازش پرڈٹ جاتے ہیں ـ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ہویا دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلمانوں پر ہونے والا ظلم ترکی اور پاکستان ایک آواز بن کر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں ـ اس لئے بھی پاکستان میں ترکی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *