سرد موسم میں انڈے کیوں استعمال کرتے ہیں ۔ان کے بہت زیادہ فوائد ہیں تو اس تحریر میں اہم آپ کو کچھ اہم معلوم دینگے انڈوں کے بارے میں اور بہت اچھے اور زبردست فوائد سامنے آگئے ، آپ انکو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ،
سردیوں کے موسم میں انڈوں کا استعمال اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ ہر گھر میں چاہے کھانا ہو ،ناشتہ ہو اور رات کو سونے سے پہلے سردی کے موسم سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے گرم سے گرم اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔ تاکہ سرد ہواؤں اور کم درجہ حرارت کا مقابلہ کرسکے۔ تاہم ، سردیوں میں ، اور موسموں سے کئی گنا گرم لباس پہنتے ہیں ،گرم ٹوپی، گرم جراب وغیرہ وغیرہ تو گرم لباس کے ساتھ ساتھ گرم غذا بھی کھایا جاتا ہے ۔
اور وہ اشیاء جو گرم موسم میں نہیں کھائے جاتے وہ غذا پھر لوگ سرد موسم میں کھاتے ہیں ۔ کئی چیزوں کا استعمال سردی کے موسم میں ہوتا یے ، جیسے سوپ ، خشک میوہ جات ، گری دار میوے اور انڈوں وغیرہ شامل ہیں ۔
غذائیت کے ماہرین کے مطابق ، سردیوں میں کچھ بنیادی بیماریوں سے بچنے کے لئے انڈوں کا استعمال ضروری ہوتا ہے ۔ ماہرین کا خیال یہ ہے کہ انڈے ایک صحت مند کھانا ہے جسے سردی میں کھایا جانا چاہئے کیونکہ بہت سارے جراثیم انسان کو سرد موسم میں بیمار کرتے ہیں۔ انڈوں میں قدرتی طور پر ایسے اجزا ہوتے ہیں جو بیکٹیریا سے لڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ، ایک عام انڈے میں چھ گرام پروٹین ہوتا ہے ، اور ایک انڈے میں ایک پروٹین ہوتا ہے جسے جسم اینٹی باڈیز بنانے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ انڈے انسان کو موٹاپا سے بچانے اور جسمانی حرارت کی مناسب مقدار مہیا کرنے کی خاصیت رکھتی ہے۔انڈے انسان کی فضول چربی ختم کرتی ہے اگر اس کو کچا پیا جائے ۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ انڈے وٹامن ڈی سے بھر پور ہوتے ہیں ، جو سرد موسم میں سورج کی روشنی کی کمی کی وجہ سے کم ہوجاتا ہے ،کیوں کہ سردی میں سورج بہت کم نکلتا ہے ۔اور سورج کی روشنی سے انسان کو وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہڈیوں اور جوڑوں میں درد بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں سے انسان کی چہرہ کی داغ، دبے اور دانے بھی ختم ہوتے ہیں سردی کی وجہ سے جسم میں درد، سستی اور ہاتھ پاو کا ٹھنڈا پڑھ جانے کا بھی میسر غذا ہے ۔
اور زیادہ تر ٹی بی کی مریض کے لیے سردی میں انڈوں کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔
لہذا ، سردیوں میں انڈوں کا استعمال ضرور کرنا چاہے۔ یاد رہے کہ انڈے کو عملیٹ ،ابلی ہوئی، تلی ہوئی یا اس سے سالن بنا کر کھایا جاسکتا ہے ، وغیرہ وغیرہ ، ہر طرح سے یہ ایک ہی طرح کا فائدہ دیتا ہے۔