السلام و علیکم! ناظرین
اس دور میں انٹرنیٹ نا ہونا ایسا ہی ہے جیسے آپ کے پاس کسی بڑی چیز کی کمی ہے۔ ناظرین یہ دور ایک
جدید ترین دور ہے اگر آپ کے پاس ٹچ موبائل نہیں ہے تو آپ کے پاس کچھ نہیں ہے یہ بات اس دور میں عام
سمجھی جاتی ہے۔ اگر ٹچ موبائل ہے تو پھر انٹرنیٹ بھی ضروری ہے اس لیے سب سے پہلے 2G پھر 3G اور
پھر 4G ٹاپ ترین انٹرنیٹ سمجھا جاتا۔ اور اب ان سب کو پیچھے چھوڑ کر ان کی جگہ 5G ٹیکنالوجی یعنی
ایک تیز ترین انٹرنیٹ نے لے لی۔ آئیے جانیے 5G ٹیکنالوجی کے بارے میں۔
5G ٹیکنالوجی کیا ہے اور اس کے کیا فائدے ہیں۔تو آئیے جانیے!
اس ٹیکنالوجی کو ساؤتھ کوریا میں بنایا گیا۔ ساؤتھ کوریا 5G ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا پہلا ملک ہے۔
سب سے زیادہ موبائلز ساؤتھ کوریا میں بنتے ہیں۔
اور آنے والے وقتوں میں ساؤتھ کوریا نے مزید تیز ترین ٹیکنالوجی لانے کا کہہ رکھا ہے۔
ناظرین 5G ٹیکنالوجی جدید ترین ٹیکنالوجی سسٹم ہے جو 4G کی نسبت بہت زیادو تیز اور کارآمد ہے۔
اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے آپ تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے بلکہ آپ اپنا کوئی بھی ڈیٹا
منٹو میں ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔ اس کی سپیڈ 20 گیگا بائٹس پر سیکنڈ ہے جو کہ انتہائی تیز ہے۔ مزید جانیے
اس سے پہلے 2G 3G 4G ٹیکنالوجیز موجود ہیں ان سب کو کراس کر کے اس ٹیکنالوجی نے سب کو پیچھے
چھوڑ دیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا نام بنا لیا۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اب ہو جائیں تیار آپ کے پاس بھی یہ ٹیکنالوجی آنے والی ہے۔ جس سے انٹرنیٹ
صارفین کو بہت فائدہ ہو گا۔ پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں دسویں بڑے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 76.18 ملین ہے۔ جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ آنے والے وقتوں میں
یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں موبائل کنیکشنز کی تعداد 164.9 ملین ہے۔ کیونکہ اب کے اس
جدید دور میں موبائل فون کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں اس سے بہت سارے سلسلے منسلک ہیں۔
پاکستان میں بھی بہت جلد 5G ٹیکنالوجی عروج پر پہنچ جائے گی۔
5G ٹیکنالوجی کے جدید فائدوں کے ساتھ کچھ نقصان بھی ہیں۔
اس کے چارجز دوسری ٹیکنالوجیز کی نسبت زیادہ ہوں گے۔
اس کی رینج دیہاتوں تک کم ہو گی۔
اسکی ڈاؤن لوڈ سپیڈ اپلوڈ سپیڈ سے مختلف ہو گی۔
اس سے موبائل کی بیٹری زیادہ خارج ہو گی۔
پریشانی کی کوئی بات نہیں ان نقاص کو بھی بہت جلد بہتر کر لیا جائے گا۔
محمد ابراہیم