چھوٹا کام بڑا انعام
نوٹ: میں صرف آپ دوستوں کی محبت میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں۔ تحریر اچھی لگے تو اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کر کے اپنی محبت کا اظہار کیجیئے گا۔ شکریہ!
السلام علیکم محترم قارئین، جیسا کہ آپ نے اوپر ٹائیٹل میں دیکھ لیا ہے کہ آج میں کس موضوع پر آپ کے ساتھ باتیں کرنے والا ہوں۔ یہ بہت اہم باتیں ہیں جو آج میں آپ کے سامنے رکھنے جارہا ہوں۔تحریر مکمل پڑھا کریں تبھی آپ کو مکمل بات سمجھ آئے گی۔
چھوٹا کام اور بڑا انعام:
اللہ تعالیٰ بہت کریم اور شفیق رب ہے۔ ہم اس جہان میں آکر اپنے رب کو بھول گئے ہیں مگر اللہ کریم اپنی افضل مخلوق کو ایسے برباد ہوتے نہیں چھوڑ ا بلکہ ہم سب کی رہنمائی کے لیے اُس نے اپنے بابرکت اور عظمت والے بندے (انبیاء و رُسل ) ہر زمانے میں مختلف اقوام کی جانب بھیجے۔
ہر نبی نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی جانب کی بہترین موتی بتائے اور سکھائے جس سے انکی دونوں جہانوں کی کامیابی منسلک ہوتی تھی۔ بالکل اسی طرح ہمارے پیارے نبیﷺ نے بھی اپنی امت کو چند بہترین موتی عطا فرمائے ہیں۔ آئیے ان کو سمجھتے ہیں اور ان کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بناتے ہیں۔
1۔ کلمہ طیبہ:
ہرفرد کی دائمی کامیابی اس کلمے میں چھپی ہوئی ہے۔ اور جو شخص دل سے اپنی پوری زندگی میں ستر ہزار(70000) مرتبہ گن کر پڑھ لے تو اسکی آخرت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کی نوید سنائی گئی ہے۔
2۔ درود شریف:
جو بندہ اپنی زندگی میں خلوص سے روزانہ 1000 مرتبہ درود شریف پڑھے گا اسے اسی زندگی میں موت سے پہلے جنت کی خوشخبری اسی دنیا میں سنا دی جائے گی۔ اور نبی اکرمﷺ کی محبت کا بھی حصہ ملے گا۔
3۔تیسرا کلمہ (سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم)
ان کلمات کو بڑی فضیلت حاصل ہے۔ حدیث کے مفہوم کے مطابق یہ زبان پر بہت ہلکے اور میزان پر بہت بھاری ہونگے۔
جو بھی ان کلمات کو اپنی زندگی کا ورد بنائے گا وہ بھی دونوں جہانوں میں کامیابی کا حقدار ٹھہرے گا۔ اسی لیے اپنی زندگی میں ان کو لازمی حصہ بنائیں۔
ان کلمات کو پڑھنے کی ایک اور بڑی فضیلت یہ بھی ہے کہ ہر حرف کے بدلے جنت میں آپ کے لیے ایک درخت لگایا جاتا ہے۔ اسی لیے اپنی جنت کی سرزمین کو سرسبزو شاداب بنانے کے لیے ان کلمات کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔
4۔ اسلام علیکم کہنے کی فضیلت:
سلام دراصل اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اپنا یہ نام ایک تو ہماری حفاظت کے لیے ہمیں تحفہ عطا فرمایا ہے اور اس کے دہرانے کا جو حدیث کے اند ر فائد ہ بتایا گیا ہے وہ ہے محبت۔
یعنی ہم جس کو زیادہ سلام کریں گے اللہ تعالیٰ اس کے دل میں ہماری محبت اور ہمارے دل میں اس کی محبت پیدا فرما دے گا۔ تو اپنے پیاروں کو زیادہ سے زیادہ سلام کریں تاکہ ایک دوسرے کے لیے محبت زیادہ سے زیادہ ہوتی جائے اور جس کی آج کے دور میں بہت اہمیت اور ضرورت بھی ہے۔
5۔ یاحفیظ یا سلام:
یہ بھی اللہ تعالیٰ کے دو بہترین نام ہیں۔ ان کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ انسان اور اس سے جڑی ہر چیز کی حفاظت اللہ اپنے فرشتوں کے سپرد کردیتا ہے۔
جو بھی ان کلمات کو خوف میں پڑھے گا اسکی حفاظت کی جاتی ہے۔ جو بھی نقصان میں پڑھے گا اسکا نقصان فائدہ میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔
تمام باتوں کے لیے اہم شرط:
تمام باتیں جو بھی بتائیں گئی ہیں ان میں سب کی سب صحابہ کرام یا اولیاء کرام کے بتائے ہوئے عملیات میں شامل ہیں اور بہت ساری کتب میں اور بہت سارے علمائے کرام سے منسوب ہیں اور ویسے ہی آپ کے سامنے پیش کی گئی ہیں۔ اور ان کے صحیح ہونے میں مجھے رتی برابر بھی شک و شبہ نہیں۔ کیوں کہ میرے ذاتی تجربات میں بہت مرتبہ میں نے ان سے فائدہ اٹھایا ہوا ہے ۔ مگر دل سے یقین صادق کا ہونا ضروری ہے۔ اللہ کی ذات پر آپ کا یقین ہونا ضروری ہے۔ اگر شروع میں آپ کا یقین کمزور بھی ہے تب بھی ان باتوں کو عمل میں لائیں جیسے جیسے ان کے فوائد آپ کے سامنے آنا شروع ہونگے آپ کا ایمان و یقین بھی مضبوط ہوتا چلاجائے گا۔
تحریر اچھی لگے تو کومنٹس میں اپنی آراء کا اظہار ضرور فرمایا کیجیئے۔
نیز میرے چینل کلاتی میڈیم کو سبسکرائب ضرور کریں۔ میں بڑی محنت ومحبت کے ساتھ آپ دوستوں کے لیے اچھی اچھی وڈیوز بناتا رہتا ہوں۔ وڈیوز اچھی لگیں تو اپنے پیاروں سے بھی ضرور شیئر کریں۔ شکریہ و السلام!