Skip to content

غلط الزام

بسمہ تعالی
اسلام علیکم تمام قارئین حضرات
قرآن مجید سورہ نور کی آیت نمبر ۲۳ میں بیان ہوا ہے کہ وہ لوگ جو پاک دامن بے خبر اور ایمان والی عورتوں پہ الزام لگاتے ہیں ان پہ اللہ تعالی کی لعنت ہے دنیا میں اور آخرت میں بھی اور ان کیلئے عذاب عظیم ہے
روایت ہے عمر بن نعمان سے کہ امام جعفر صادق علیہ کے ایک دوست جو ہمہ وقت امام کے ساتھ رہتے ہیں ایک دن جوتوں کے بازار میں امام جعفر صادق علیہ کے ساتھ ہیں اور اسکے پیچھے اپنے اسکا غلام بھی ہے اور اس نے تین مرتبہ پیچھے مڑ کے دیکھا کہ اس کا غلام اسے نظر نہیں آیا جب چوتھی مرتبہ اس نے دیکھا تو اسے وہ غلام نظر آیا تو اس نے اپنے غلام کو کہا کہ اے زناہ کار عورت کے بیٹے تو کہاں توں کہاں تھا تو جیسے امام نے یہ سنا تو امام نے فورا اپنی پیشانی پہ ہاتھ مارااور اسے کہا کہ میں تو آپ کو نیک اور متقی سمجھتا تھا اب تم متقی نہیں رہے اسنے کہا مولا اس کی ماں غیر مسلم ہے تو اس وقت امام نے کہا کیا تجھے
نہیں معلوم کہ ہر مذہب میں نکاح ہوتا ہے روای کہتا اس واقع کے بعد میں نے نہیں دیکھا کہ وہ بندہ امام کے ساتھ ہو
تو قارئین کرام آپ نے مشاہدہ کر ہی لیا ہو گا
کہ اسلام میں کسی پہ الزام لگانا کتنا ہی گناہ ہے بلکہ قرآن میں الزام کی دنیا میں سزا تو اسی کوڑے ہیں اور آخرت میں ان کے لئیے بہت بڑا عذاب تیار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *