امریکہ کے سیاسی تاریخ میں 46 ویں صدر منتخب ہوۓ۔جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں سات کروڑ چالیس لاکھ والےسے زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے پہلے امریکی صدر بھی بن گے۔
جو بائڈن امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں بننے والے پہلے صدر بھی بن گے،اگر بات کرے سب سے کم عمر سینیٹر میں چھٹے نمبر پر کم ترین عمر سینیٹر بھی بن چکے تھے ۔
جو بائڈن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی ہیں ،اور سابق امریکی صدر بارک اوباما بھی ڈیموکریٹک پارٹی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔سابق صدر بارک اوباما کے دور حکومت میں ،جو بائڈن دو مرتبہ نائب صدر رہ چکے ہیں۔
جو بائڈن 20 نومبر 1942 کو سکرانٹن پنسلوانیا میں پیدا ہوۓ،ان کے والد کا نام جوزف روبینیٹ بائڈن سینئر تھا،والدہ کا نام کیتھرین یوجینیا تھا۔جو بائڈن کی ایک بہن،ولیری اور دو بھائی تھے،جن کا نام فرانسس اور جمیز ہیں۔جوبائڈن نے 1968 میں قانون کی ڈگری سیرا کیوز ،نیو یارک یونیورسٹی سے حاصل کی۔
نو منتخب صدر جو بائڈن نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں اپنی امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہو بیان کیا کہ میں پورے امریکا کا صدر ہو چاہۓ جس نے بھی مخالف ووٹ ڈالا۔اگر اسی کو مجھ سے شکایت ہے تو وہ مجھ سے بات کر سکتا ہے اگر پھر وہ ایسا نہیں چاہتے تو پھر یہ جمہورت کا حسن ہے وہ اس حسن کو برقرار رکھ سکتے ہیں ۔
کیپٹل ہل جہاں پر نو منتخب صدر جو بائڈن کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اس امارت کے چاروں طرف لوہے کے کانٹوں کی بنی تار استعمال کی گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے بھاری تعداد میں نفری جمع کی گی تھی ،اہم راستوں کو بند کر دیا گیا،شاید ہی امریکی تاریخ میں ایسا نو منتخب صدر کی تقریب میں ہوا ہو۔
نو منتخب صدر جو بائڈن کے اہم اراکین پہلے ہی بتا چکے تھے کہ جو بائڈن اپنے پہلے ہی دن 17 اہم فصیلے کریں گے ان میں سے ،ماحولیات،امیگریشن،اور کورونا وائرس کے حوالے سے ہوگے،جن پر وہ اپنے پہلے دن ہی دستخط کر چکے ہیں ۔
جو بائڈن اپنے دورحکومت کے پہلے دن ہی سابق صدر کے نافد کردا قانون مسلم سیاحتی پابندی مسترد کردی گئی اور پیرس ماحولیاتی بات چیت کو دوبارہ شروع کرے گا۔
میکسیکو کے ساتھ سرحدی باڑ لگانا بند کردے گے۔اور امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کی طرف دوبارواپسی یقینی بناے گا۔
نو منتخب صدر کی تقریب میں مشہور امریکی گلوکار لیڈی گاگا،جینیفر لو پیز، بون جووی، اور ان کے ساتھ بروس اسپرینگ نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔