Skip to content

سجل علی کی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی فلم سے بالی وڈ میں انٹری

سجل علی پاکستان کی ایک خوبرو اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو بہت سے ہٹ ڈرامہ دئیے ہیں سجل علی ہر طرح کے کردار بخو بی نبھا سکتی ہیں یہی وجہ ہے کے انکو انڈیا کی فلم مام میں بھی کا سٹ کیا گیا جس میں وہ سری دیوی کے ساتھ جلوہ گر ہوئی اس فلم میں انکی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔
2020 میں احد رضا میر کے کے سا تھ شادی کرنے کے بعد انھوں نے کسی بھی بڑے پرو جیکٹ میں کام نہیں کیا۔مگر اب وہ پھر سے شو بز انڈسٹری میں سرگرم ہو گئی ہیں۔
سجل علی نے اب عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی پرو ڈکشن میں بننے والی فلم کے ذریعے ہالی وڈ میں انٹری دی ہے۔
اس فلم کا نام واٹس لوگوٹ ٹو ود واٹ ہے ۔جمائمہ نے خود بھی سجل علی کی فلم میں موجودگی کی خبر دی تھی۔ جب یہ خبر منظر عام تو پاکستان کے بہت سے فنکاروں نے سجل علی کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔
ہمایوں سعید نے سجل علی کو اس کا میابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہےاور انکی محنت کی وجہ سے ہی یہ سب کچھ ممکن ہو سکا ہے۔اور انکے لئے مزید نیک تمنائو ں کا اظہار بھی کیا ہے۔سجل علی کو مبارکباد دینے والے دیگر اداکاروں میں ماہرہ خان انوشے اشرف زارا نور عباس علی رحمان یاسر حسین بلال اشرف اور مرزا گوہر رشید سمیت اور بھی بہت سے اداکار شامل ہیں۔
بلاشبہ سجل علی ہالی وڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منا کر پاکستان کا نام روشن کریں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *