ہر دن کی اپروچ(دن کیسے گزاریں)

In ادب
January 16, 2021

آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ اپنا ہر دن کیسے گزاریں اور منفی سوچوں کو چھوڑ کر مثبت کیسے سوچیں:
1۔آج آپ جلدی اٹھ گئے اور پھر یہ سوچیں کہ آج کا دن مجھے کیسے گزارنا ہے ۔
2۔کیا میں آج اس بات کی شکایت کروں کہ آج موسم ابر آلود ہے اور بارش برس رہی ہے یا میں اس بات پر شکر گزار ہو سکتا ہوں کہ آج موسم خوشگوار رہے گا اور پودوں کو مفت میں پانی فراہم ہوگا۔
3۔کیا میں آج اس بات پر رونا دھونا شروع کر دوں کیا آپ میرے پاس رقم نہیں ہے یا بہت تھوڑی ہے یا میں اس بات پر خوش ہو سکتا ہوں کیا ہوا میرے پاس رقم ہے کم رقم نے انڈیا فضول خرچی سے بچایا اور میں عقلمندی سے خریداری کروں گا ۔
4۔کیا آج طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میں مایوس ہو جاؤں یا پھر اس بات پر خوش ہوں کہ اللہ کے شکر سے میں زندہ ہوں ۔
5۔کیا آج میں اپنے ماں باپ کو اس بات کا طعنہ دوں کہ انہوں نے میرے لئے کچھ نہیں بنایا یا پھر اس بات پر خوشی مناؤں کہ انہوں نے مجھے جنم دیا آپ اچھے سے میری تربیت کی ۔
6۔کیا آج میں اس بات پر ماتم کروں کہ مجھے کام پر جانا ہے یہ اس بات پر خوش ہوں کہ کم از کم میری جاب ہے اور بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو بے روزگار ہیں ۔
7۔کیا آج میں اس بات پر شکایت کروں کہ مجھے آج سکول جانا ہے یا پھر اس بات پر خوش ہوں کہ کم از کم میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں میرے جیسے بہت سارے نوجوان مزدوری کرتے ہیں ۔
8۔آج کا دن میرے سامنے اپنے بازو پھیلائے کھڑا ہے ،اس بات کا منتظر ہے کہ میں اس کی ساخت کروں اور مجھے اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ میرا آج کا دن کیسا ہوگا ۔
9۔آج میرے لیے یہ بات سوہان روح ہوسکتی ہے ،کہ مجھے گھر پر بہت سے کام کرنے ہیں یا میں اس بات پر احساس تشکر محسوس کر سکتا ہوں کہ میرے ذہن جسم اور روح کو ایک ٹھکانا میسر ہے۔
10۔کیا آج میں اس بات پر غمگین ہو جاؤں کہ آج کھانے کو میرے پاس کم ہے یا پھر یہ بات سوچ کر خوش ہو جاؤں اور شکر ادا کروں کہ میرے جیسے ایسے کتنے لوگ ہیں جو بھوکے ہیں اور کھانے کو کچھ بھی نہیں
11۔دوستو !آپ کا پورا دن آپ کی سوچ پر منحصر ہوتا ہے اگر اب اچھا سوچیں گے تو آپ کو دن بھی اچھا گزرے گا ۔اگر آپ سوچیں کہ آپ ناکام ہیں تو آپ ہیں ۔اگر آپ سوچیں کہ آپ میں جرت نہیں ہے تو نہیں ہے ۔
ہم دنیا میں تلاش سے یہ پاتے ہیں کہ کامیابی انسان کی قوت ارادی سے شروع ہوتی ہے ۔یہ سب ذہن کی حالت ہے اگر آپ سوچیں کہ آپ پیچھے رہ گئے ہیں تو آپ رہ گئے ہیں ۔
شکریہ