مزیدار چٹنیاں:۔
گرمیوں کے موسم میں دسترخوان پر کھانے کے ساتھ چٹنیوں کا اضافہ ہو تو دسترخوان مزیدار چٹنیوں سے سجائیں گۓ۔ جس میں ناریل کی چٹنی، ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ کھٹی میٹھی چٹنی شامل ہے۔ ناریل کی چٹنی، ناریل کی چٹنی بنانے کے لیے ایک گھٹی ہرا دھنیا، دو ہری مرچیں، ایک چاۓ کا چمچ سفید زیرہ، چار کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور حسب ذائقہ نمک ملا کر پیس لیں۔ ٹماٹر کی چٹنی، چھ سے آٹھ عدد ٹماٹر (کٹ لگا کر پہلے ابلتے ہوۓ پانی میں رکھیں پھر ٹھنڈے پانی میں رکھ کر چھلکا اتارلیں) پیاز آملیٹ کی طرح کٹی ہوئ ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئ ایک چاۓ کا چمچ، لہسن کچلا ہوا تین سے چار جوۓ، قصوری میتھی ایک چاۓ کا چمچ، آئل تین کھانے کے چمچ، ان تمام چیزوں کو ملا کر اتنی دیر ملا کر پکائیں کہ چٹنی گاڑھی ہو جاۓ۔ اچھی طرح ٹھنڈی کر کے صاف خشک بوتل میں بھر کر فرج میں رکھ دیں۔ کھٹی میٹھی چٹنی، ایک پیالی املی کا رس لے کر اس میں حسب ذائقہ نمک، تین سے چار کھانے کے چمچ گڑ، آدھا چاۓ کا چمچ ذسی ہوئ لال مرچ اور ایک چاۓ کا چمچ بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ، ان سب چیزوں کو ملا کر اتنی دیر پکائیں کہ چٹنی اچھی طرح گاڑھی ہو جاۓ اور شیرہ پک جاۓ۔ اچھی طرح ٹھنڈی کرکے صاف اور خشک بوتل میں فرج میں بھی رکھیں اور دسترخوان پر بھی کھانے کے لیے سجائیں۔
Tuesday 10th September 2024 12:29 am