دو بچوں کی کہانی..

In افسانے
January 14, 2021

دو بچوں کی کہانی
کسی گاوں میں دو بچے پتنگ اڑا رھے تھے  وہ آگے دوڑتے جا رھے تھے اور پتنگ پیچھے پیچھے….
وہ دوڑتے  دوڑتے گاوں سے دور جنگل کے قریب پہنچ گے. ایک بچے کی عمر گیارہ سال تھی اور دوسرے کی سات سال تھی… ان مین سے بڑا بچہ جس کی عمر گیارہ سال تھی وہ دوڑتے دوڑتے ایک کنویں میں گر گیا… اور چیخنے لگا سات سال کا اس کو دیکھ رھا تھا چھوٹا بچہ پر یشان ھو گیا. وہ ادھر ادھر دوڑا کہ اس کو بچاو اچانک اس کی نظر ایک رسی پر پڑی اور اس کو کنویں میں پھینک دیا. بڑے بچے نے رسی کو پکڑ لیا. اس سات سال کے بچے نے رسی کو کھینچنا شروی کردیا. تھوڑی دیر بعد بچہ باھر آگیا.. اور وہ خوشی خوشی گاوں کی چل پڑے جب وہ گھر پہنچے تو سارا ماجرہ بیان کیا لیکن کسی نے ان کی بات یقین نہیں کیا.. کہ سات سال کا بچہ کس طرح گیارہ سال کے بچے کو نکال سکتا ھے…سارے گاوں میں اودھم سا مچ گیا کوئی بھی بچوں کی بات یقین نہیں کر رھا تھا آخر کار وہ پھر ان دونوں بچوں کو گاوں کے ایک بزرگ کے پاس لے گئے… اور سارا ماجرا بیان کیا.. وھاں بہت سے لوگ اکٹھے ھو گئے. اور اس بزرگ نے بچوں سے مخاطب ھو کر کہا..مجھے بتاو سارا قصہ بچوں نے سارا قصہ اس بزرگ کو سنایا…  اس نے بچوں کی بات کو غر سے سنا. اور خاموشی اختیار کی… اور پھر بزرگ نے گاوں والوں کی طرف دیکھتے ھوے کہا. کہ یہ بچے سچ کہ رھے ھیں.. گاوں والے حیران ھوگے.. یہ کیسے ھو سکتا ھے… سات سال کا بچہ گیارہ سال کے بچے کو بچاے…. تو اس بزرگ نے جواب دیا… کہ وہاں اس سات سال کے بچے کو یہ کہنے والا کوئی نہیں تھا… “کہ تو یہ نہیں کر سکتا”.. اس لیے اس بچے نے یہ کر دیکھایا…