Skip to content

کامیابی اور ناکامی

کامیابی یقناً ہر کوئی چاہتا ہے اور اس کے لئے بے پناہ محنت بھی کرتا ہے۔ لیکن چند ہی وہ خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ اور وہ بہت سے ایسے لوگوں کے آئڈیل بن جاتے ہیں جنہیں محنت کے باوجود ناکامی پہ ناکامی مل رہی ہوتی ہے اور لاکھ بار بھی ناکام ہو کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کے کامیابی صرف محنت سے نہیں اندھادھند محنت سے بھی نہیں بلکہ سہی سمت میں سوچ سمجھ کر کی گئی محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ اس لیئے کہا گیا ہے کہ گدھے اور گھوڑے میں فرق ہوتا ہے۔

اس لئے پہلے سوچ سمجھ کر سہی سمت میں محنت کریں۔ پھر اس کے بعد ہی کامیابی کی توقع رکھیں۔ کیونکہ جب آپ کو خود سہی سے معلوم نہیں ہوگا کے میں سہی جگہ پہ محنت کر رہا ہوں یا بیکار جگہ پہ سر کھپا کر اپنے قیمتی وقت کو ضایع کر رہا ہوں تو آپ کامیابی کیسے حاصل کر پائیں گے۔ تاہم آپ کچھ چیزوں کو سمجھ کر اپنی کامیابیوں کے گراف کو بڑھا سکتے ہیں۔

جیسے کہ محنت کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کے آپ سے پہلے جن لوگوں نے اس کام پہ محنت کی تھی جہاں آپ کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ کیا ان لوگوں کو کامیابی ملی تھی یا نہیں اگر نہیں تو کیوں اور اگر ملی تو کیوں ان میں کیا کمی تھی اور کیا خوبیاں تھی جن کی وجہ سے ان کو کامیابی یا ناکامی ملی اور پھر اس کے بعد اپنے اندر وہ خوبیاں اور خامیاں تلاش کرنا اگر خوبیاں ہوں تو انہیں مزید چمکانا اور اگر خامیاں ہوں تو انہیں ختم کرنا۔ جس کے بعد آپ خود ہی یہ فیصلہ کر پائیں گے کہ میں اس کام خواہ وہ کوئی بھی کام ہو میں اس میں کامیاب ہو سکتا ہوں یا نہیں اور میری محنت کا پھل مجھے ملے گا یا نہیں۔

اور اس کے بعد اپنی
ناکامیوں سے سیکھنا اپنی ناکامیوں کو ہمیشہ تسلیم کریں۔ اور ان سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں۔ کیونکہ اپنی ناکامیوں سے سیکھ کر ہی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔

کامیابی کا راز دراصل ناکامی میں ہی چھپا ہوتا ہے۔ بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک بار کوئی اس راز کو جان لے تو پھر وہ اپنی ناکامی کو کبھی بھی دل پہ نہیں لیتا اور ہر ناکامی کے بعد ایک نئے جذبے نئے عزم کے ساتھ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں لگ جاتا ہے۔ اور آخر کار کامیابی حاصل کرلیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *