جنت کی نعمتٰیں

In اسلام
January 13, 2021

جنت انتہائی حسین اور بہت ہی شاندار مقام ہے اس میں اللہ تبارک و تعالی ان لوگوں کو داخل فرمائے گا جو ایمان والے ہونگے اور نیک عمل کرتے ہوں گے جنت میں اللہ عزوجل نے تمام قسم کی روحانی و جسمانی لذتوں کے وہ تمام چیزیں اشیاء مہیا کیے ہیں جو کسی بڑے سے بڑے عقلمند کے تصور میں بھی نہیں آ سکتے جنتی جنت میں رہیں گے انھیں کبھی موت نہیں آئے گی

ایک جنتی کے لیے چار چار باغ ہوں گے ان باغوں میں پاکیزہ شراب اور خراب نہ ہونے والے دودھ، شہد اور ٹھنڈے خوشگوار پانی کی نہریں ہوں گی ان میں کھجور انار اور انگور ہر قسم کے پھل ہوں گے اس میں باغوں میں خیمیں استادہ ہوں گے اور ان میں بالاخانوں کے اوپر بالاخانے ہوں گے ان باغوں میں پردہ نشین بڑی بڑی آنکھوں والی ہم عمر والی ٓحوریں ہوں گی جو خوبصورتی میں یاقوت و مرجان کی طرح ہوں گی ان کی خوبصورتی کی چمک دمک چھپے ہوئے موتیوں کی آب و تاب کی طرح ہوں گی ۔

جنت میں جنتیوں کے لئے خدمت کے لئے نہایت خوبصورت کمسن لڑکے ہوں گے جو کبھی جنتیوں کی خدمت سے نہیں تھکیں گے اورنہ ان کی خوبصورتی و کم سنی میں کبھی فرق آئے گا ہمیشہ ایک جیسے رہیں گے یہ لڑکے جنتیوں کے گرد برتنوں میں مشروبات لئے پھریں گے جنت میں ان کے پسند اور خواہش کے مطابق پرندوں کے گوشت ہوں گے جیتی جس طرف جائے گا جنت کے درخت کا سایہ اسی طرف جھک جائے گا، جب جنتی کوئی پھل کھانا چاہیے گا اس کی شاخ اس کے منہ تک جھک کر نیچے ہو جائے گی ان باغوں میں نہ دھوپ کی شدت اور نہ سردی کی شدت ہو گئی۔

جنتیوں کوقناویز وکریب ریشم کے دو قسم کے کپڑے اور سونے چاندی کے کنگن اور موتیوں کے زیور پہنائے جائیں گے جنتی اونچے اونچے جڑا و تختوں پر ایسے ریشمی نرم بچھونوں پر جن کا استر قناویز کا ہوگا اور خوبصورت نقش و نگار والے چاندنیوں اور خوبصورت نقش و نگار والی چاندنی اوپر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے

جنت میں سو درجے ہوں گے جن کے درمیانی مسافت زمین اور آسمان کے درمیان فاصلہ کے برابر ہوں گے۔ جنت میں طرح طرح کے جواہر کے محل ہوں گے جو ایسے صاف و شفاف جنت ہوں کہ جس میں اندر کا حصہ باہر سے اور باہر کا حصہ اندر سے دکھائی دے گا جنت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹوں اور مشک کے گارے سے بنی ہیں زمین زعفران کی ہے اور کنکریوں کی جگہ موتی اور یاقوت ہوں گی ۔جنت میں ایک موتی کا خیمہ ہوگا جس کی بلندی ساٹھ میل ہوگی جنت کی نہر جوہرایک جنتی کے مکان میں جاری ہیں ان کا ایک کنارہ موتی کا اور دوسرا یاقوت کا ہے اور نہروں کی زمین خالص مشک کی ہوگی۔ وہاں کسی قسم کی گندگی پیشاپ پاخانہ نہ ہوگا بدن پر کوئی میل نہ ہوگا ایک خوشبودار اور بخش ڈکار آئے گی اور فحت بخش پسینہ نکلے گا اورکھانا پینا سب کوہضم کردے

جنتیوں کی زبان پر ہر ذکراللہ قصدا اور بلا قصدا سانس کی طرح جاری رہے گا۔ ہر شخص کی کم از کم دس ہزار خادم ہوں گے۔ ہرنوالے میں 70 مزے ہوں گے کے اور مزہ دوسرے سے ممتاز ہو گا ادنیٰ جنتی کے لئے 80 ہزار خادم اور بہتر72 بیویاں ہوں گی اور ان کو ایسے تاج ملے گی ان میں ان کا ادنیٰ ان کا ادنیٰ موتی مشرق و مغرب کو روشن کر دے گا۔

جنت میں نیند نہیں ہوگی کونکہ نیند بھی موت کی قسم کھائی اور جنت میں موت نہیں ہوگی جب کوئی جنت میں جائے گا تو اس کے سرہانے اور پائیتی میں دو حوریں خوبصورت آواز میں گائی گئی اور ان کا گانا شیطانی گانا نہ ہو گا بلکہ اللہ تبارک و تعالی کے حمد وثناء ہوگی وہ ایسی خوشگلو ہوں گی کہ ایسی آواز کبھی نہ سنی ہوگی سب سے کم درجے کا جو جنتی ہوگا، اسکے باغات بھی بیویاں، نعمتیں اور خادم ہزار برس کی دوری تک ہوں گے۔ سب سے بڑی نعمت جو جنتوں کو ملے گی وہ اللہ تبارک و تعالی کا دیدار ہوگا۔

اللہ تعالی ہم سب کو ان نعمتوں میں سے ایک حصہ عطا فرمائے۔

/ Published posts: 2

ٰان اللہ تعاتیٰ بزرگ ہستیوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی تاریخ اور ان کے ترقی و تنزلی کا تذکرہ کیا جائےگا اور دنیابھر مسلمانوں کے حالات جائزہ لیاجدئے گا

Facebook