حضرت نوح علیہ السلام

In اسلام
January 13, 2021

حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ تعالی نے دین سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی ہدایت کے لیے بھیجا تھا ان لوگوں نے پتھروں کا بھوت بنا کر اس کی عبادت کرتے تھے حضرت نوح علیہ السلام نے ان لوگوں کو اللہ تعالی کا پیغام پہنچایا اور انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا لیکن وہ نہ مانے ان لوگوں نے حضرت نوح علیہ السلام کو بے انتہا ستایا اس طرح کیٔ صدیاں بیت گئیں ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام اللہ کے حکم سے آپ علیہ السلام کے ہاں آئے اور جنت کی ایک شاخ لا کر آپ علیہ السلام سے کہا کہ ایک کشتی بناؤ نوح علیہ سلام نے کشتی بنانا شروع جبرائیل علیہ السلام ان کو بتلاتے رہتے کئی سال بعد کشتی تیار ہوگی حضرت نوح علیہ السلام کے گھر میں ایک تنور تھا جو جو نسل در نسل حضرت آدم علیہ السلام سے نوح علیہ السلام تک پہنچا تا عذاب کی پہلی نشانی اس تنور سے پانی اگلنا تھا جب تنور سے پانی اگلنےلگا تو آپ علیہ السلام نے ایمان والوں سے کہا

کشتی میں سوار ہو جانا

کشتی میں سوار ہو جاؤ جب جانور اور چرند پرند سب سوار ہوگئے تو زمین جگہ جگہ سے شق ہونا شروع ہوئی تو تھوڑی دیر بعد اسمان نے بھی اپنے دہانے کول دیے کافر یہ سمجھتے تھے کہ یہ تھوڑا سا طوفان کچھ دیر بعد رک جائے گا لیکن طوفان نے ہر طرف قیامت برپا کردی زمین پر سب کچھ غرق ہو رہا تھا تب ان پر خوفطاری ہوکر ان لوگوں نے پہاڑوں پر چڑھنا شروع کیا پانی بلند سے بلند تر ہونے لگا ان لوگوں میں نوح علیہ السلام کی کافر بیوی اور کافر بیٹا بھی شامل تھا جو اپ علیہ السلام نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسے اپنا بیٹا پہاڑ پر چلتا ہوا نظر آیا بیٹے کو دیکھ کر آپ علیہ السلام کے محبت نے جوش مارا اور آپ علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو پکارتے ہوئے کہا کہ بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہو جاؤ بیٹا بولا کہ نہیں میں بہت جلد پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا ہر طرف قیامت کا شور برپا تھا اس دوران آپ علیہ السلام نے اپنے کافر بیوی کو ڈوبتے دیکھا اور اپنے بیٹے کو آخری موجوں سے لڑتے دیکھا تب آپ علیہ السلام نے اللہ تعالی کو پکارا اے میرے رب میرا بیٹا میرے اہل میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے اس کے جواب میں ارشاد ہوا کے اے نوع وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں کسی چیز کی درخواست نہ کرو جیسا کہ تمہیں علم نہیں اتنے میں ایک موج آئی اور ان کے بیٹے کو ہمیشہ کے لیے آنکھوں سے چھین لیا آخرکار تمام پہاڑ پانی میں ڈوب گئے پانی کیٔ مہینوں تک زمین پر کھڑا رہا چھ ماہ اور کچھ دن یہ کشتی اللہ کے حکم سے پانی پر تیرتی رہی پھر یہ کشتی اللہ کے حکم سے کوہ جدی پر ٹھہری اور اللہ کے حکم سے سب کشتی سے اتر گئے۔