ایک بھرپور نیند کیسے سوئیں؟

In عوام کی آواز
January 12, 2021

https://www.google.com/search?q=good+sleeping&tbm=isch&ved=2ahUKEwi3ppHu65XuAhVB2xoKHTzWC5UQ2-cCegQIABAC&oq=good+sleeping&gs_lcp=ChJtb2JpbGUtZ3dzLXdpei1pbWcQAzIECCMQJzICCAAyAggAMgIIADICCAA6BAgAEENQ2wJY1Rpg6xpoAHAAeAGAAdsDiAGBEJIBBzItNS4xLjGYAQCgAQHAAQE&sclient=mobile-gws-wiz-img&ei=y0v9X_eUCMG2a7ysr6gJ&bih=566&biw=360&client=ms-android-oppo&prmd=ivn&hl=en#imgrc=-pj6IV3GzFGQLM&imgdii=-BPWwR7NGPUp6M
اگر آپکی رات کی نیند پوری نہیں تو یہ آپکے لئے لمحۂ فکریہ ہے. نیند کی کمی نہ صرف آپکی صحت کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی روٹین کو بھی متاثر کرتی ہے. دن بھر کے کام سر انجام دینے کے لئے جو انرجی چاہیئے ہوتی ہے وہ نیندپوری نہ ہونے کی وجہ سے میسر نہیں ہوتی اور آپ سارا دن اکتاہٹ کا شکار رہتے ہیں.
یاد رکھئے نیند آپکے لئے ایسے ہی ضروری ہے جس طرح جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی خوراک اور ورزش کی ضرورت ہوتی ہے. رات کی بھرپور نیند آپکو دل کی بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے.اور آپکا مدافعتی نطام مظبوط بناتی ہے. ایک تحقیق کے مطابق انسان کوایک بھرپور زندگی گزارنے کے لئے اوسطاً ٧-٨ گھنٹے کی نیند پوری کرنی چاہیے.
ایک اچھی نیند کو اپنی روٹین کا حصہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک میں ان چیزوں کا استعمال کریں جو ایک اچھی نیند کےلئے ضروری ہے.
بادام، اخروٹ،کیلے، دودھ، کیوی، ابلےہوئے چاول،جو کا دلیا وغیرہ اچھی نیند سونے میں آپکی مدد کرتے ہیں.
جو کے دلیے میں ایک خاص قسم کا ہارمون، میلیٹونن ہوتا ہے جو کہ اندھیرے میں کام کرتا ہے اور آپکے دماغ کو ایسے کیمیکل پیدا کرنے کی ہدایت کرتا ہے جو اچھی نیند سونے میں مدد کرتے ہیں.
اسکے علاوہ بادام میں میگنیشیم اور ملیٹونن بہت وافر مقدار میں موجود ہوتےہیں.جو ہمارے دماغ کو پر سکون کرتے ہیں. اس لئے رات کو سونے سے پہلے بادام کھانا فائدہ مند ثابت ہوتاہے.
اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو ہلدی والا دودھ آپکے اس مسئلے کو حل کر سکتا ہے. یہ آپکے جسم میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے جو کہ گہری نیند سونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.
رات میں ایک بھرپور نیند لینے کے لیے ضروری ہےکہ رات کا کھانا سونے سے ٢-٣ گھنٹے پہلے کھا لیا گیا ہو.
ایک تحقیق کے مطابق کیلشیم سے بھرپور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء کا سونے سے پہلے استعمال مفید ہوتاہے.
آجکل بہت سی جڑی بوٹیاں اور پودے قہوہ بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ صحت کے مختلف پہلوؤں کے لئے مفید ہیں.
بابونہ(کیمومائل) کا قہوہ رات کو سونے سے پہلےپینا ایک پر سکون نیند کا سبب ہے.
رات کو سونے سے پہلے پانی کا پینا آپکی نیند میں خلل پیدا کر سکتا ہے اس لیے رات کو سونے سے ١-٢ گھنٹے قبل پانی پی لیں.
اسکے علاوہ ایک اچھی نیند کے لیے ایک آرام دہ بستر کا ہونا بھی ضروری ہے زیادہ اونچا تکیہ نیند کے نہ آنے میں رکاوٹ ہو سکتا ہے.