جب حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا کو اللہ تعالی نے نافرمانی کی وجہ سے جنت سے نکالا اور زمین پر اتارا آپ علیہ السلام کے دو بیٹے جس سے میں سے ایک کا نام ہابیل اور دوسرے کا نام قابیل تھا ہابیل بہت رحم دل طبیعت کا مالک تھا جب کہ قابیل ایک سخت طبیعت کا مالک تھا قابیل نے ہابیل کو قتل کر کے پہاڑوں پر رہنا شروع کیا ہابیل کے قتل کے پانچ سال بعد حضرت شیث علیہ السلام پیدا ہوئے جو بہت نرم دل تھے وہ اپنے خاندان کے ساتھ نرم زمین پر رہتے تھے اور اپنی قوم میں تبلیغ کیا کرتے تھے
حضرت ادریس علیہ السلام حضرت شیث علیہ السلام کی اولاد میں سےتھے ادریس علیہ السلام کا اصل نام اجنوع ہے سب سے پہلے قلم پر لکھنا ادریس علیہ السلام نے سکھایا اور روی سے کپڑے بنانا بھی آپ علیہ السلام نے سکھایا اس سے پہلے لوگ جانوروں کے کالے پہنتے تھے آپ علیہ السلام نے ہتھیار بنایا آپ علیہ السلام پر 30 صحیفے نازل ہوئے آپ علیہ السلام نے سب سے پہلے قبیلہ بنو قابل سے جہاد کیا حضرت ادریس علیہ السلام حضرت نوح علیہ السلام کے والد کے دادا تھے ایک روایت کے مطابق آپ علیہ السلام کو اللہ تعالی نے زندہ آسمان پر اٹھا لیا تھا آپ علیہ السلام نے مالک الموت سے کہا کہ میں موت کا مزہ چکنا چاہتا ہوں تھوڑی دیر کے لئے میرا رخ قبض کرلے تو اس نے آپ علیہ السلام کا رخ کا قبض کرکے اور پھر واپس لوٹا دی اس کے بعد کہا کہ مجھے دوزخ دیکھا دیں پھر دوذخ دیکھا دوبارہ کہا کہ اب مجھے جنت دکھا دے
جب جنت میں گئے تو کچھ دیر بعد مالک الموت نے کہا کہ اب آپ علیہ السلام اپنے مقام پر تشریف لے جائے تو آپ علیہ السلام نے کہا کہ میں یہاں سے نہیں جاؤں گا یہاں رہوں گا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ آپ علیہ السلام نے جو کچھ کہا ہے وہ میری مرضی سے کہاں ہے اور وہ جنت میں رہے ۔