وٹامن سی کریم ،ٹونر اور پاؤڈر

In خوبصورتی اور جلد
January 11, 2021

وٹامن سی( vitamin c)ہماری جلد اور صحت کے لئے بہت ضروری ہے ۔یوں تو ہر وٹامن انسانی صحت کیلئے ضروری ہے مگر وٹامن سی(vitamin c) ان چند بڑی وٹامنز میں سے ہے جس کی کمی سے جسم کو بے پناہ نقصان پہنچتا ہے ۔
وٹامن سی(vitamin c) جلد کی مرمت کرتا ہے اور اسے دیر تک جوان رکھتا ہے ۔جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور نکھار پیدا کرتا ہے ۔چہرے پر پیدا ہونے والے دانوں کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ ان کے نشانات کو بھی مٹاتا ہے یوں تو وٹامن سی بہت سی سبزیوں اور پھلوں میں پایا جاتا ہے مگر آج ہم مالٹے کی بات کریں گے ۔مالٹےاور اس کے چھلکے میں وٹامن سی (vitamin c)بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔چونکہ سردیوں کا موسم ہے اور مالٹے وافر مقدار میں موجود ہیں تو چلے آپ کو جلد کیلئے مالٹے اور اس کے چھلکے کے استعمال کے چند طریقے بتاتے ہیں ۔
ٹونر:
ٹونر بنانے کے لئے دو عدد مالٹوں کےچھلکے لے لیں اور انہیں دو کپ پانی میں اتنا اُبالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے اب اس پانی کو چھان کر کسی سپرے بوتل میں ڈالنے اور روزانہ دو سے تین بار یہ چہرے پر سپرے کریں ۔یہ نہ صرف کھلے مسام ختم کرے گا بلکہ چہرے کی مرمت کرکے اس میں نکھار پیدا کرے گا ۔
کریم:
دو مالٹوں کا رس نکالیں اور اسی شیشے کے برتن میں ڈال کر ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں اور ایک چمچ کارن فلور گھول کر اس میں ملا دیں اب اس کو اتنی دیر تک پکائیں کے تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے اور چولہے سے اتار دیں ۔ٹھنڈا ہونے پر یہ مزید گاڑھا ہو جائے گا لہذا اسے زیادہ گاڑھا ہونے تک نہ پکائیں ۔اسے فریج میں رکھیں اور رات سونے سے پہلے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر اچھی طرح لگائیں۔ یہ کریم پندرہ دن تک استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے بعد مزید تازی کریم بنائیں ۔یہ کریم بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے مفید ہے ۔
پاؤڈر :
مالٹے کھانے کے بعد ان کے چھلکے ضائع نہ کریں بلکہ انہیں دھوپ میں یا پھر کسی سایہ دار جگہ میں ڈال کر سکھا لیں ۔جب یہ اچھی طرح سوکھ جائیں تو انہیں پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں ۔گرمی کے موسم میں ایک چمچہ پاؤڈر اور ایک چمچ بیسن ملا کر کچے دودھ یا عرق گلاب کے ساتھ اس کا پیسٹ بنا لیں اور اپنے چہرے اور ہاتھوں پر اس کو لگایا کریں ۔
بیرونی جلد کے علاوہ اندرونی صحت کے لئے بھی وٹامن سی بہت ضروری ہے ۔جسم میں وٹامن سی کی کمی کی درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں ۔
خون کی شریانوں کا بند ہونا ۔
جوڑوں میں درد ہونا
مسوڑھوں سے خون نکلنا ۔
جلد کا لٹکنا یعنی جلدبڑھاپا آنا ۔
ناک سے خون بہنا یعنی نکسیر ۔
جسم پر کسی چیز کی معمولی ٹکر سے نیل پڑ جانا ۔
بعض اوقات یہ پتھری کا سبب بھی بنتا ہے ۔