Skip to content
  • by

کامیاب افراد کے راز کیا ہوتےہیں ؟یہاں جانیے اور کامیاب انسان بنیئے۔

ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ کامیاب انسان بنے مگر ہر انسان کے نصیب میں کامیابی نہیں ہوتی ۔ کامیاب ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں جس میں ایک بلا شبہ سخت محنت ہے۔مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کی کچھ عادات بھی اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں- جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گےجنہیں اپنا کر کافی حد تک کامیابی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں-

جلد معاف کر دینااور پرانی باتوں کو بھول جانا۔ کامیاب لوگوں میں سب سے اہم خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی بات کو اپنے دماغ میں نہیں رکھتے بلکہ ان کو زندگی میں آگے بڑھنے کی خواہش ہوتی ہے۔اور انکو ہمیشہ آکے جانے کی چاہت ہوئی ہے۔جس کے لئے ہو دن رات کوشش کرتے رہتے ہیں اس وجہ سے وہ ان لوگوں کو بھی جلد معاف کرتے ہیں جو اسکے لیے برا چاہتے ہیں۔ اور آگے بڑھ جاتے ہیں ان باتو ں سے اور لوگوں سے جو کہ ان کو تکلیف دینے کا باعث بنتے ہیں ۔ ایک کامیاب انسان صرف اپنی کامیابی کا خواہشمند نہیں ہوتا۔بلکہ وہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کامیاب کرنا چاہتا ہے۔ کامیاب انسان میں دوسری خوبی یہ ہوتی ہےجوکچھ اپنے لیۓ سوچتا ہے وہی دوسروں کے لیے بھی سوچتا ہے وہ دوسروں کی کامیابی سے جلن محسوس نہیں کرتا ہے بلکہ اس کی کوشش ہی یہی ہوتی ہے کہ وہ کچھ ایسا کرے کہ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگ بھی کامیابی کے سفر میں اس کے شریک ہو سکیں اور دوسروں کو بھی کامیاب بنا سکے۔

یاد رکھیں کبھی بھی کسی شخص کو نیچا دکھانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں ہمیں خود بھی نیچے جھکنا پڑتا ہے۔ مقصد پر نظر رکھنا۔ کامیاب انسان کی تیسری بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ مقصد پر نظر رکھتا ہے- ہر حالت میں اس کو اپنی منزل کا پتہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے وہ راستے کی مشکلات پر ہمت نہیں ہار تا۔اسی لئے کہتے ہیں کہ کسی بھی مقابلے میں ہارتا وہ نہیں جو گر جاتا ہے بلکہ ہارتا وہ ہے جو گر کر دوبارہ اٹھتا نہیں ہے۔اسی لئے کامیاب انسان اپنی تمام توانائياں اپنے مقصد کے حصول پر خرچ کرتا ہے۔وہ کبھی یہ پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کیا کہیں گے۔

جب کہ اس کے مقابلے میں ناکام انسان ایک وقت میں بہت سارے کام شروع کر لیتا ہے اور پھر ان میں الجھ کر رہ جاتا ہے ۔اور ساتھ ہی اسے لوگوں کی باتوں کا ڈر ہوتا ہے۔کامیابی کی ایک اور شرط ہے اور وہ ہے غصے سے پرہیز کرنا اور مطالعہ کرنا ناکام لوگوں میں غصہ بہت جلدآجاتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں کامیاب لوگ مستقل مزاج ہوتے ہیں اور مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرتے ہیں۔اور مطالعہ کرتے ہیں یعنی اپنا وقت ضائع نہیں کرتے کیونکہ انکی نظر ہمیشہ اپنی منزل پر ہوتی ہےلہذا وہ وقت کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

آپ کی آسانی کے لیے اس تحریر کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ آپ آسانی کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *