جڑی بوٹیاں بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے

In دیس پردیس کی خبریں
November 30, 2020
جڑی بوٹیوں سے بلڈ پریشر میں کمی

  جڑی بوٹیاں بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے


جڑی بوٹیاں بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے.دنیا میں آج کل ہر دوسرا تیسرا شخص ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے۔ امریکہ میں ہائی بلڈ پریشر کا بہت مسئلہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ویسے تو مختلف ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے. لیکن بعض لوگ چاہتے ہیں. کہ ان کو ادویات کا استعمال نہ کرنا پڑے کیونکہ ادویات سے ایک فائدہ تو دو نقصان بھی ہوتے ہیں۔
لہذا جڑی بوٹیوں کے استعمال سے جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا .کیونکہ یہ قدرت کی تیار کردہ اجزا ہوتے ہیں۔ اگر آپ ادویات کا استعمال کررہے ہیں. اور بوٹیوں کا استعمال بھی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔

تلسی کا استعمال

تلسی ایک جڑی بوٹی ہے جو مختلف کھانوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ ہمارے جسم میں بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے. اس کے علاوہ ایسے مادے جو ہمارے خون کی نالیوں کو سخت کرتے ہیں. ان کو بھی روکتی ہے۔ اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے. جیسا کہ مختلف کھانوں میں ڈال کر، سلاد پر ڈال کر وغیرہ۔

دارچینی کا استعمال

دارچینی کا استعمال بھی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ مختلف تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے. کہ دار چینی کے استعمال سے کافی عرصے تک ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ دار چینی کا پاؤڈر بنا کرچاۓ، سلاد، دال وغیرہ میں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں۔

الائچی کا استعمال

یہ دیکھا گیا ہے کہ الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے بہترین جڑی بوٹی ہے۔ الائچی کی خوشبو بھی بہت بہترین ہوتی ہے. اس کو مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ مصحالوں میں، سوپ میں کھیر میں، حلوے میں وغیرہ۔

لہسن کا استعمال

لہسن کو برسوں سے بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے خون کی نالیوں کو سکڑنے سے روکتا ہے۔ اس کا استعمال زیادہ رکھنا چاہیے۔ اگر آپ کو ذائقہ پسند نہ ہو تو پہلے اس کو بھون لیں اور پھر استعمال کر لیں۔

ادرک کا استعمال

یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے جسم میں خون کی فراوانی کو بہتر بناتی ہے۔ اور ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے۔ مختلف تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے. کہ کھانوں میں ادرک اور لہسن استعمال کرنے والے لوگ ہائی بلڈ پریشرجیسی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

اجوائن کا استعمال

چین اور دیگر ممالک میں اجوائن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لوگ اس کو مختلف چیزوں میں جیسا کہ سوپ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔ جس سے جسم میں خون کی نالی نارمل روٹین میں کام کرتی ہے۔

سن بیج کا استعمال

یہ مانا جاتا ہے کہ اس میں اومیگا پایا جاتا ہے۔ ہمارے جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے. جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات

ہائی بلڈ پریشرایک بیماری ہے جس کو بروقت کنٹرول کرنا ضروری ہے ورنہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ سگریٹ نوشی، ورزش کی کمی، چکناہٹ کا استعمال وغیرہ۔
ہائی بلڈ پریشر سے مختلف مسائل پیدا ہو سکتے ہیں .جیسا کہ دل کا دورہ، دل کا بند ہوجانا، گردے کی بیماری اور ذیابیطس وغیرہ۔ لہذا سب کو چاہیے کہ بروقت ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جائے .اور مختلف جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جائے تاکہ مختلف مسائل سے بچا جا سکے

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram