Skip to content

انٹرنیٹ سے کمائی کے حقیقی ذرائع

پوری دنیا میں جہاں لوگ انٹرنیٹ کے آنے کے بعد باآسانی روزگار کماکر اپنی زندگیاں تبدیل کر چکے ہیں وہاں ہمارے بیچارے پاکستانی بھائی ابھی تک اس سوچ میں گم ہیں کہ کیا انٹرنیٹ سے پیسے کمانا حقیقت ہے؟
اگر آپ بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں تو اس کا جواب ہے جی ہاں!
اگر یہ سچ ہے تو ہم کیوں کامیاب نہیں ہوئے؟
جی اگر آپ کا بھی یہی سوال ہے تو اس کا جواب بھی ملاحظہ فرمائیں۔ اگثر جو دوست انٹرنیٹ سے کمائی کرنے میں ناکام ہوتے ہیں دراصل وہ ان راستوں کا انتخاب کرتےہیں جو حقیقی نہیں بلکہ دھوکہ ہوتے ہیں۔
اگر آپ انٹرنیٹ سے کمائی کرنا چاہتے ہیں تو تمام شارٹ کٹس کو چھوڑ کر حقیقی مراحل کا استعمال کریں تاکہ آپ بھی انٹرنیٹ سے پیسہ کماسکیں۔
انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کے حقیقی طریقے:
آئیں محترم ناظرین میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ کونسے راستے ہیں جن پر چل کر آپ انٹر نیٹ سے پیسہ کمانے کے قابل ہوجائیں گے بلکہ دوسروں کی مدد بھی کرپائیں گے۔
1۔ پہلا طریقہ:
آپ کے پاس کوئی سکل یا مہارت ہونی چاہیئے جو آپ کو جلد سے جلد آپ کی منزل تک لے جاسکے۔ان سکلز سے آپ دوسروں کی مدد کے لیے کوئی ویب سائٹ بنالیں یا بنوالیں۔ لوگ آپ کے پاس آئیں گے آپ کی مدد لینے کے لیے اور آپ ان سے اپنا معاوضہ لے سکتے ہیں۔
2۔ دوسراطریقہ :
اگر آپ اتنےپڑھے لکھے یا ماہر فن نہیں تو کوئی بات نہیں آپ جو جانتے ہیں وہ لوگوں کو بتا کر دکھا کر پیسہ کماسکتے ہیں یعنی ایک یوٹیوب چینل بناکر مگر اس پر آپ کو چھ ماہ سے ایک سال تک محنت کرنا ہوگی تب جا کر آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو گوگل اور یوٹیوب پر کافی وڈیوز مل جائیں گی۔ آپ آسان انداز میں سیکھنا چاہتے ہیں تو میرا یوٹیوب چینل(کلاتی میڈیم) آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
3۔ تیسرا طریقہ:
فری لانسنگ۔ یہ ایک بہترین طریقہ ہے جو کم وقت میں آپ کو پیسہ کمانے کے لائق بناتا ہے مگر اس کے لیے بھی آپ کو کوئی چھوٹی سکلز سیکھنی ہونگی۔ جو چند دنوں میں آپ گوگل یا یوٹیوب پر سیکھ سکتے ہیں۔ جن میں فوٹو کا بیک گرائونڈ مٹانا یا تبدیل کرنا، کسی فائل کو ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کرنا۔ اردویا انگلش میں تحریریں لکھنا اور بہت کچھ شامل ہے۔
4۔ چوتھا طریقہ:
مارکیٹنگ یا سیل کا کام کرنا ہے۔ اس میں آپ اپنی یا دوسروں کی چیزوں کی تفصیلات تصاویر کے ساتھ انٹرنیٹ پر ڈال دیتے ہیں اور جن لوگوں نے خریدنی ہوتی ہیں وہ اس ویب سائٹ سے جا کر خریدتے ہیں اور اس میں سے آپ کو کچھ منافے کی شکل میں پیسہ ملتا ہے۔ جیسے ایمازون کی ویب سائٹ پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اسی طرح اور بھی بہت ساری ویب سائٹس مل جائیں گی آپ گوگل سے سرچ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اس پر مزید تفصیلی وڈیو چاہتے ہیں تو مجھے کومنٹس کر کے بتائیں میں آپ کے لیے اپنے چینل پر ضرور ایک تفصیلی وڈیو بنائوں گا۔

اور بھی بہت سارے طریقہ کار ہیں مگر سب میں آپ کو محنت ضرور کرنا پرسکتی ہے بنا محنت کے جو طریقہ کار ہیں وہ فراڈ اور وقت کا زیاں ہیں۔
امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری تحریر پسند آئی ہوگی۔ آپ کے وقت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ والسلام!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *