نماز

In اسلام
January 08, 2021

نماز کا پڑھنا
نماز ہر مسلمان پر دن میں پانچ مرتبہ فرض کی گئی ہے ۔نماز ہر عاقل و بالغ پر فرض ہے۔ جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کی تلقین کریں۔ ںچوں کو شروع سے ہی نماز کی عادت ڈالیں۔ بچہ نہ پڑھے تو اس پر سختی کریں۔ بچہ جب خوشی خوشی سے نماز ادا کرنے لگے تو بچہ کو اپنی خوشی سے کچھ تحفہ دیا کریں کہ بچے کہ دل میں جب راحت محسوس ہو گئ تو بچوں کو سمجھایا کریں انہیں تعلیمات دیا کریں کہ جب نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم جب معراج پر گئے تو انہیں نماز کا تحفہ پیش کیا گیا۔ بچہ کواللّٰه تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا سیکھے۔ اسے اللّٰه تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر اور نا شکری میں فرق بتائیں ۔ اسے اچھے برے کاموں میں فرق کرنا بتائیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے نماز مومن کی معراج ہے۔
حدیث پاک سے مروی ہے ۔ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
نماز برائی سے بچاتی ہے
نماز انسان کو بے حیائی اور برے کاموں سے بچاتی ہے۔
جو شخص وقت کی پابندی سے نماز پڑھتا ہے وہ برے کام نہیں کرنا۔
ایک شخص جھوٹ بولتا تھا چوری کرتا تھا ۔ تو اس کے دوست نے نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا میرا دوست جھوٹ بولتا ہے نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے اسے کہا اسے نماز پڑھنے ساتھ کے جایا کرو۔ نماز کی برکت سے وہ اپنے تمام بُرے کاموں کو چھوڑ دے گا۔ نماز ایک ایسی عبادت ہے جس سے انسان اپنے تمام بُرے کاموں کو چھوڑ دیتا ہے اور نیک کام کرنے لگتا ہے۔
نماز میں ملاقات
نماز میں ہم اپنے رب تعالیٰ سے بات کرتے ہیں۔نماز اللّٰه تعالیٰ سے ملاقات کرنے کا ایک زریعہ ہوتی ہے۔ نماز میں ہم عاجزی و انکساری کے ساتھ اللّٰه تعالیٰ کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔ نماز میں ہم اس کی برائی بیان کرتے ہیں۔اور اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد چاہتے ہیں۔
مومن پر جب بھی کوئی مشکلات آتی ہے تو وہ اپنے اللّٰه تعالیٰ سے مدد طلب کرتا ہے۔
نماز کے فوائد
نماز کی برکات سے ہمارے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔ اور ہمیں دلی اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ نماز ایک روحانی عبادت کے ساتھ ساتھ جسمانی عبادت بھی ہے۔ نماز پڑھنے سے ہمارے خون کی روانگی دماغ تک ہوتی ہے۔
نماز پڑھنے سے انسان بہت سے گناہوں سے بچا رہتا ہے۔
نماز مکمل کرنے کے بعد ہم اللّٰه تعالیٰ سے مسلم امہ۔کے لیے باقی تمام مسلمانوں کے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔
اللّٰه تعالیٰ ہم سب کو نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین