اسلام علیکم معزز ناظرین
سعودی ارب پتی شہزادی اور پاکستانی ڈرائیور کی شادی کی حقیقت سامنے آگئی ہے
پچھلے چار پانچ دنوں سے ایک خبر کو بہت بڑھا چڑھا کے پیش کیا جا رہا ہے کہ سعودی ارب پتی شہزادی نے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی ہے اور یہ خبر پورے پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے
سوشل میڈیا پہ اس خبر کو بہت چلایا گیا اور مختلف چینلز کو بہت پزیرائی بھی ملی اس خاتون کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور آٹھ عرب ڈالرز کی ان کی ورتھ ہے اور انہوں نے ایک پاکستانی غریب ڈرائیور سے شادی کر لی ہے
اس خاتون کا نام کوئی کچھ بتا رہا ہے اور کوئی کچھ لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس کا نام ساہو بنت عبداللہ بتایا ہےہر کوئی اپنی سچی جھوٹی کہانی پیش کر رہا ہے لیکن یہ حقیقت میں کون پیں ہم آپ کو مکمل بتائیں گے
یہ خبر کس حد تک درست ہے
یہ خبر سچ ہے کہ سعودی خاتون نے شادی کی ہے لیکن وہ سعودی شہزادی نہیں ہیں اس خاتون کا نام اور یہ اصل میں کون ہیں اور یہ کیا کام کرتی ہیں ہم ساری حقیقت بتانے جا رہے ہیں
اس خاتون کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ فرانس، روس کویت اور دیگر ممالک میں اس کے ہوٹلز ہیں
اس خاتون کا آئی۔ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بھی منظر عام پر آگیا ہے جس سے اس عورت کی ساری حقیقت سامنے آگئی اور سعودی خاتون کا نام اس کی عمر اس کی دولت اس کا پیشہ کیا ہے سب کچھ سامنے آگیا
شہزادی کا نام اور عمر
اس خاتون کا نام نہ تو ساہو بنت عبداللہ ہے اور نہ ہی کچھ اور اس کا اصل نام ہے یاسمین اور اس کی عمر تقریباً چالیس سال ہے ۔ یہ خاتون امریکہ میں پیدا ہوِئی اور وہاں ہی پلی بڑی ہے لیکن اب ان کا تعلق سعودی عرب سے ہے اب ان کہ رہائش سعودی عرب میں ہے
سعودی شہزادی کا پیشہ
اس خاتون کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سعودی شہزادی ہے اور اس کے مختلف ممالک میں ہوٹلز بھی ہیں اور ان کے پاس آٹھ عرب ڈالر کی ورتھ ہے جو کہ بہت زیادہ دولت بنتی ہے لیکن حقیقت میں یہ سعودی شہزادی نہیں ہے
یہ پیشہ کے اعتبار سے ایک آرٹسٹ ہیں اور یہ آرٹ کے حوالے سے فرانس، روس، کویت اور دیگر ممالک میں آتی جاتی رہتیں ہیں اور آٹھ عرب ڈالر والی بات بلکل جھوٹ نکلی ہے
خبر کہاں سے شروع ہوئی
داراصل یہ شادی کی تقریب سعودی عرب میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کی مکمل تحقیق کے بغیر ہی اس خبر کا چلا دیا گیا اور اسی خبر کو پاکستان میں اور پوری دنیا میں نشر کیا گیا اس خبر کی حقیقت تب سامنے آئی جب اس خاتون کا آئی۔ڈی کارڈ اور پاسپورٹ منظر عام پر آیا۔
میں نے یہ خبر اس لئے آپ سے شیئر کی کہ آپ کو حقیقت کا پتہ چل سکے کہ وہ کوئی سعودی شہزادی نہیں پے اور نہ ہی اس کی آٹھ ارب ڈالر کی ورتھ ہے