دوستوں میں آپ کو ایک ایسی عورت کے بارے میں بتاؤں گا جو اپنی زندگی میں کچھ بڑا کام کرنا چاہتی تھی تو انہوں نے سوچا کہ میں کیا کروں تو ان کو وہ بڑا کام مل گیا جس سے انہیں دونوں جہانوں کی فلاح نصیب ہو گی کیوں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے 63 کلو کا قرآن مجید اردو ترجمہ کے ساتھ تیار کیا
یہ عورت زمردخان جوکہ بلال کالونی کورنگی میں رہتی ہے انہوں نے اس قرآن کو بڑے دلکش انداز سے بنایا اس کو سفید کاٹن کے کپڑوں میں تحریر کیا اور اس کے کناروں میں ہرے رنگ کی خوبصورت بارڈر لگائیں اس قرآن مجید کو تیار کرنے میں انہیں سخت لیبان ساڑھے سات سال لگیں
اس کام کو کرنے کے بعد زمردخان اپنے آپ کو بہت زیادہ خوش قسمت عورت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے اس جہان میں دونوں جہانوں کی بھلائیاں حاصل کر لی کیونکہ انہوں نے ایسا کام کرلیا جو کہ ہمیشہ کے لیے ان کے لیے صدقہ جاریہ کا کام کرے گی تو دوستو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی رضاۓ الہی کی خاطر اس دنیا میں کچھ ایسا کام کر جائیں کہ اس سے لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ ہو ہمیں بھی فائدہ ملتا ہے
زمرد خان کے اس کارنامے سے ان کے گھر والے بہت خوش ہیں بالخصوص ان کے بھائی ثناءاللہ خان دو بہت ہی زیادہ خوش ہیں ثناء اللہ خان صاحب کا کہنا تھا کہ زمرد کو یہ کام بہت زیادہ پسند تھا وہ رات بھر جاگ کر اس قرآن مجید کو تیار کرنے میں لگی رہتی تھیں اور بل آخر شب و روز جاگ کر میری بہن نے قرآن مجید کواپنےہاتھوں تیار کرہی لیا ہے اس سے نہ صرف میں بلکہ ہمارے تمام گھر والے اور تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ دور دور سے اس قرآن کو دیکھنے آتے ہیں اور اسے پڑھتے بھی ہیں
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پڑھنے اور اس کو پڑھ کر سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے