جب موبائل دنیا میں پہلی بار آیا تو اس کا مقصد کیا تھا ؟صرف کال کرنا یا سننا ۔ اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1 جی یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور تب موبائل میں کال سننے اور کال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔پھر جب موبائل میں میسج کی سہولت مہیا ہوئی، تو اسے 2 جی یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔پھر جس دور میں موبائلز میں تصویر بھیجنے کا آپشن آگیا تواس ایج کے موبائلز کو 3 جی یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔اور جب فلمز سینڈ کرنے کی سہولت آگئی تو اس ایج کے موبائل کو 4 جی یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا۔
اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5 جی کی طرف بڑھ رہی تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہوگا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہومگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا اصل کام نہیں بھولا جس مقصد کے لیے موبائل بنا تھا۔ آپ موبائل میں کوئی بھی اور کام کررہے ہوں مثال کے طور پر آپ گیم کھیل رہے ہوں یا مووی بنا رہے ہوں یا انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی سرچ کررہے ہوں یا پھر موبائل پرآپ ایک ہی وقت میں کئی کام بھی کر رہے ہوں لیکن جیسے ہی آپ کے موبائل پر کوئی کال آئے گی موبائل سارے کام چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں۔ اور وہ اپنے اصل کام کیوجہ سے باقی سارے کام فورا روک لیتا ہے
:اللہ کی کال پر لبیک کہو
اور ایک انسان ہےجسے اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا، اللہ انسان کو دن میں پانچ دفعہ بلاتا ہے اور انسان اتنا خودغرض ہوگیا ہے کہ اپنے کام چھوڑ کر مسجد میں نہیں جاتا۔مسجد جانا تو ایک طرف انسان اللہ کی کال یعنی اذان کے وقت بھی اپنے کاموں اور باتوں میں مصروف رہتے ہیں۔انسان دراصل دنیا میں آنے کا مقصد ہی بھول گیا ہے جب کہ نماز پانچ وقت ہم پر فرض ہے جس کا ہم سے پوچھا جائے گا ۔جس مقصد کے لیے ہم دنیا میں آئے وہ مقصد ہی چھوڑ چکے ہیں ۔ہم دنیاوی کاموں کو پہلے رکھتے ہیں اور اپنے دین کے کاموں کو بھول چکے ہیں ۔ جبکہ موبائل اپنا اصل کام نہیں بھولا ہمیں موبائل سے ہی کچھ سیکھ لینا چاہیے جو کہ ہم نے خود ایجاد کیا ۔ بھائیو جیسے کہ موبائل اپنا بنیادی کام نہیں بھولا ایسے ہمیں بھی اپنا کام نہیں بھولنا چاہیے جس مقصد کے لیے ہم دنیا میں آئے ہمیں چاہے کہ جب اذان ہو سارے کام روک کر نماز ادا کریں ۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق دے ۔“اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے……….آمین