اداکارہ نادیہ حان کی شادی کس سے ھوئی اور ان کے شوہر کا تعلق اس گھرانے سے ہے .

In شوبز
January 07, 2021

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے مشہور اداکارہ اور مارننگ شوہوست نادیہ خان کی شادی کی خبروں نے میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے. نادیہ خان تیسری بارشادی کے بندھن میں بندھی ہے. اور ان کے پہلے سے تین بچے ہیں جس میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے. اداکارہ نے شادی بہت سادگی سے کی ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصویریں انسٹاگرام اور ویڈیوز اپنی یوٹیوب چینل پہ اپلوڈ کی ہے.اور ان کی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز ز مداحوں کو بہت پسند آئی ہے.
فیصل نے 1991 میں GDP کے 90ویں کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک ممتاز پائلٹ میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہے.

اداکارہ نے لکھا کہ فیصل نے چار ہزار سے زیادہ فلائنگ گھنٹے-37 MIRAGE,F-7,T- اور اس جیسے دوسرے ایئر کرافٹ میں پورے کیے .شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سال 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات( UAE) کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ اُن کے شوہر فیصل میڈیا کے لیے نئے نہیں ہیں کیونکہ وہ ماضی میں نجم شیراز کے گانے “ہوا کے سپاہی” ہ آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ میں بطور سپاہی شامل ہوچکے ہے.
اُن کا کہنا تھا کہ ’فیصل ایک مشہور الیکٹرانک میڈیا صحافی اور سابق ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرمرحوم ممتاز حامد راؤ کے بیٹے ہیں۔ جن کے خاندان کا تعلق جموں کشمیر سے ہے ہے اور وہ پی ٹی وی میں بھی کام کرچکے ہے.
ممتاز حامد راؤ پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں سے ایک تھے اور پی ٹی وی نیوز قائم کرنے والے پہلے صحافیوں میں سے ایک تھے۔ ان کا 2011 میں راولپنڈی میں انتقال ہوگیا تھا۔
انہوں نے اپنے شوہر فیصل کی والدہ کے بارے میں لکھا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہے. اور وہ بھی جموں کی رہنے والی ہے۔ فیصل کی والدہ ایک بہت ہی پیار کرنے والی ماں، نرم دل عورت اور ایک بہترین تین شیف بھی ہے۔
اداکارہ و میزبان نادیہ حان نے یہ بھی بتایا کہ فیصل اپنے چار بھائیوں میں سب سے بڑے ہے۔ ان کا چھوٹا بھائی علی برطانیہ کے سول سروس میں سینئر ایڈوائس آفیسر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ وہ مانچسٹر میں اپنی اہلیہ ڈاکٹر اسماء اور بیٹی بیلا کے ساتھ رہتے ہیں۔
دوسرا بھائی عمرہ مکینیکل انجینئر ہے اور سینئر آرمی آفیسر ہے وہ بھی اس وقت بیو ی فاطمہ اور بچوں سالار اور نا تا لیہ کے ساتھ رہے ہیں.
اس سے چھوٹا بھائی رضا الیکٹرونک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک ہے وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے لیے کام کررہا ہے رہے وہ اپنے بچوں کے ساتھ اسلام آباد میں رہے ہیں
نادیہ خان نے فیصل ل کے بیٹے سے متعلق بتایا کہ فیصل ممتاز کا بیٹا اس وقت امریکا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔
نادیہ خان ایک بہت اچھی اداکارہ اور میزبان ہے ہے انہوں نے بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے اور ساتھ میں میزبانی بھی کرتی رہی ہے اور حال ہی میں اپنا ایک یوٹیوب چینل کھولا ہے