شیخ رشید کی وزارت خطرے میں ۔۔۔۔! لیکن وجہ کیا ہے؟؟؟؟؟

In بریکنگ نیوز
January 05, 2021

پاکستان کا واحد سیاست دان جس نے 15 وزارتوں کا قلم دان سنبھالا۔۔۔۔!
جی ہاں میں بات کر رہا ہوں پنڈی بوائے “شیخ رشید احمد صاحب ” کی جو آج کل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزارت داخلہ کا قلم دان سنبھالے ہوئے ہیں۔۔۔۔!
اس سے پہلے اسی حکومت میں وہ وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیں۔ پھر نا جانے ہمارے کپتان نے کونسی خوبی دیکھ کر انھیں یہ اہم عہدہ بھی دے دیا۔ حالانکہ موصوف کی پچھلی وزارت کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں تھی۔۔۔!
لیکن چلو! خان صاحب نے کچھ سوچ کر اور بھروسہ کر کر ہی یہ غلطی کی ہو گی ورنہ تو خان صاحب کبھی غلطی کرتے ہوئے بھی نہیں سوچا کرتے۔۔۔۔۔!
اب بات کرتے ہیں عمران خان صاحب کے چپڑاسی کی۔ یاد رہے خان صاحب نے خود شیخ صاحب کو چپڑاسی کہا تھا ورنہ تو موصوف خود کو پنڈی بوائے سن کر خوش ہوتے ہیں۔
جب شیخ صاحب نے وزارت داخلہ کا قلم دان سنبھالا تو شاید خان صاحب کے ذہن میں یہ بات ہو گی کہ اس کی بھی آج کل اپوزیشن سے نہیں بنتی تو یہ انہیں تگنی کا ناچ نچا کر رکھے گا۔۔۔۔۔!
مگر ہوا اس کہ برعکس!!!!! وہ اس طرح کہ عمران خان کا موقف تھا کہ وہ جتنا جلدی ہو سکے نواز شریف کو وطن واپس لائے اور اپنے سپورٹرز کو خوش کر سکے جو ان پر انگلی اٹھا کر بیٹھے ہیں کہ ” ڈھولا سنوں پیار دیا نشیاں اچ لاکے تے ہن ساڈا جانو نئی او بندا ” مطلب یہ کہ خان صاحب کی کل سیاست کا سرمایہ ہی نواز شریف کا جیل کے اندر ہونا تھا۔۔۔۔۔۔!
مگر نواز شریف ” اچھا چلتا ہوں دعاؤں میں یاد رکھنا ” کہ کر آرام سے نکل لیے اور خان صاحب منہ دیکھتے رہ گئے۔۔۔۔!
اب شیخ رشید کا کام تھا کہ جس وقت وزارت داخلہ سنبھالی تھی اسی وقت کہتا کہ میں بہت جلد چور کو وطن واپس لاوں گا مگر کہانی میں موڑ اس وقت آتا ہے جب شیخ صاحب نے کہا کہ “اب نواز شریف کو اللہ ہی لا سکتا ہے”۔۔۔!
یہ سنتے ہی پی ٹی آئی کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی کہ یہ کیا کہ دیا اس نے حالانکہ اس نے شاید پہلی دفعہ سچ بولا تھا مگر جو بھی ہو خان صاحبکے کانوں کے لیے موافق نہیں تھا۔۔۔۔!
اب اس کے بعد کابینہ میں اس بات کو اٹھایا گیا تو تہ یہ پایا کہ شیخ صاحب ود چار دن اچھے کام کرو اس وزارت میں تاکہ آپکو باعزت طریقے سے رخصت کر سکیں۔۔۔۔!
اسی لیے آج کل شیخ صاحب اپنی وزارت میں پھرتیاں دکھا رہے ہیں کیونکہ وہ اس وزارت میں چند دنوں کے مہمان ہیں اور اس کے بعد آپکو کوئی چھوٹی موٹی وزارت دے کر سائیڈ لائین کردیا جائے گا۔۔۔۔!
ویسے پی ٹی آئی کو شیخ رشید صاحب کے شوق بھی مہنگے پڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔!
والسلام
اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کیا کریں کمنٹ سکشن میں۔۔۔۔۔!

/ Published posts: 7

Economist