Home > Articles posted by Abida Akmal
FEATURE
on Jan 17, 2021

کیا آپ دن بھر تھکن محسوس کرتے ہیں ؟ کیا آپ جلد کی خشکی اور بالوں کے گرنے جیسے مسائل کا شکار ہیں ؟ مرد حضرات کے لئے بہترین غزائیں جن کےاستعمال سے جسمانی تھکاوٹ ،جلد کی خشکی اور بالوں کا گرنا جیسے مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ 1. مچھلی کا استعمال ہفتہ میں دو سے تین مرتبہ مچھلی کے استعمال سے نہ صرف آپ کا کولسٹرول قابو میں رہے گا بلکہ آپ کے بالوں اور جلد کی خشکی بھی دور ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ آپ جسم میں توانائی محسوس کریں گے۔ 2. دودھ اور دہی کا استعمال دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کے ساتھ ساتھ پٹھوں کے لیے بھی مفید ہے۔خاص کر باڈی بلڈرز کے لئے۔دہی میں موجود بیکٹریا ہمارے معدے ک تقویت بخشتے ہیں ۔اور آنتوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہیں ۔مرد حضرات کے لیے ضرورت سے زیادہ کیلشیم نقصان دہ ہے۔روزانہ 2000 ملی گرام سے زیادہ کیلشیم مردوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ 3. کیلا کیا آپ کے پٹھے اکثر جکڑ جاتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو کیلے کو اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کریں یہ آپکے پٹھوں کو تقویت دے گا۔آپکی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کو بھی نارمل کرےگا۔ 4. پِستہ کیا آپ کو میوہ جات پسند ہیں ؟ اگر ہاں تو پستہ کو لازماً شامل کریں۔یہ کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ پروٹین اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔جسم کو طاقت بخشتا ہے ۔ 5. سبزیاں سبزیوں کی افادیت سے کس کو انکارہے؟اگر آپ کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو مختلف سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ان میں موجود مفید اجزاء کینسر کے سیلزکو تباہ کرتے ہیں ۔آپ کے جسم کو صحتمند بناتے ہیں ۔ 6. سبز پتوں والی سبزیاں سبز پتوں والی سبزیاں مرد حضرات کو ذیادہ دیرتک چاق وچوبند رکھتی ہیں ۔بینائ کی حفاظت کرتی ہیں ۔موتیا سے بچاتی ہیں ۔پالک اس میں سرفہرست ہے ۔ 7. انڈے انڈے لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ غزائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ایک درمیانے سائز کے انڈے میں 6 گرام پروٹین،78 کیلوریز ہوتی ہیں ۔اگر آپ اپنے جسم کو فربہ بنانا چاہتے ہیں تو روز ایک انڈا کھائیں۔ 8. اناج   مرد کو اندازاً 35گرام فائبر کی روزانہ بنیاد پر ضرورت ہوتی ہے۔سب سے زیادہ فائبر اناج میں پایا جاتا ہے۔جسمیں گندم،مکئ وغیرہ شامل ہیں۔ 9. براؤن چاول سفید چاول کے مقابلے میں براؤن یا بھورے چاولوں میں زیادہ غزاییت ہوتی ہے ۔اس میں بہت سے غزائ اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔جن میں پروٹین ،کیلشیم اور وٹامنز شامل ہیں ۔یہ کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں ۔دبلے افراد کے لئے بھورے چاول بہترین غذا ہیں ۔ 10. کافی کافی آپ کو چست و بیدار رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔جوڑوں کی بیماری سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔شوگر میں بھی مفید ہے۔ نوٹ: آپ کی جسمانی صحت کا مکمل دارومدار آپکی خوراک پر ہے۔اچھی خوراک اچھی صحت کی ضامن ہے۔ان مفید غذاؤں کو مناسب مقدار میں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں اور ہمیشہ تندرست رہیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین!

FEATURE
on Jan 13, 2021

مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد: مچھلی کا تیل غزائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد فوائد کا حامل ہے۔سرد ممالک کے لوگ مچھلی کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا لازمی سمجھتے ہیں۔کیونکہ اس کے فوائد سے کسی طور انکا ر ممکن نہیں ۔جو لوگ مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے وہ مچھلی کے تیل کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کر کے اس سے مکمل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔مچھلی کا تیل آج کل بازار میں کیپسولز کی شکل میں دستیاب ہے۔مچھلی کے تیل میں پایا جانے والا سب سے اہم جز اومیگا تھری ہے۔ اومیگا تھری خون کے جماؤ، شریانوں کے سکڑنے اور پھیلنے،اور جسم میں سوزش پیدا کرنے والے ہارمونز بنانے مددگار ہوتا ہے۔اومیگا تھری ہمارے جسم میں درج زیل بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔  ڈیپریشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہے دماغ کی نشو نما بہتر بناتا ہے۔  .دل کی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔  -سوزش سے لڑنے میں مفید ہے-  قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے-  یادداشت بہتر بناتا ہے-*  کینسر سے بچاؤ میں مفید ہے-  جگر کی چربی کو کم کرتا ہے-  جوڑوں کے درد میں مفید ہے-  نیند کو بہتر بناتا ہے  جلد کی خوبصورتی کےلئے مفید اومیگا تھری کے دوسرے قدرتی ذرائع؛  *(خشک میوہ جات(اخروٹ،السی کے بیج  انڈے  سویا ملک کیا آپ کو اومیگا تھری کی ضرورت ہے کیا ہمارے جسم کو اومیگا تھری کی ضرورت ہے یا نہیں اور ہماری یہ ضرورت خوراک سے پوری ہو رہی ہے یا نہیں۔اگر آپ کے جسم میں مندرجہ ذیل علامت موجود ہیں تو آپ کے جسم میں اومیگا تھری کی کمی موجود ہے۔یہ علامات درج ذیل ہیں؛  ۔جسم میں خشکی(جس میں بالوں،جلداور آنکھوں کا گرد خشکی کا ہونا شامل ہے)  اس کے علاوہ جوڑوں سے آوازیں آنا بھی شامل ہے۔  )اگر آپ کو مسلسل الرجی کی شکایت ہے چاہے وہ موسمی الرجی ہو یا گرد سے الرجی یا کسی بھی طرح کی الرجی ہے تو آپ کواومیگا تھری کی ضرورت ہے۔  اگر آپ کی یادداشت مسلسل کمزور ہو رہی ہے تو آپ کو اومیگا تھری کی ضرورت ہے اس کے علاوہ اومیگا تھری آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ہائ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئےبہترین ہے۔اگر آپ کو اومیگا تھری کے استعمال سے فائدہ نہیں ہو رہا تو آپ اپنےمعالج کے مشورے سے مقدار بڑھا سکتے ہیں۔کوئ بھی دوا یا فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سےمشورہ ضرور کریں۔

FEATURE
on Jan 6, 2021

سردیوں کے پانچ مزیدار جوسز جو بنائیں آپکی صحت اور جلد کو لاجواب: ١۔کینو کا جوس: • کینو کے جوس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ وٹامن سی نہ صرف ہماری جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔بلکہ ہماری بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اور کینسر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ ٢۔گاجر کا جوس گاجر کا جوس غزائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔اس میں موجود وٹامن اے ہماری قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری نظر کی بھی حفاظت کرتا ہے۔خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔گاجر کا جوس دل اور جگر کے لئے بھی مفید ہے۔جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ ٣۔انار کا جوس: انار کے جوس میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔جو جسم میں خون کی کمی کو دور کرتاہے۔انار کا جوس جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔جلد کی پیلاہٹ کو دور کرتا ہے۔ یادداشت کو بہتر بنانے اور جوڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ۴۔انناس کا جوس: انناس کا جوس جسم میں بننے والے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے۔نظر کو تیز کرتا ہے۔جلد کو چمکدار بناتا ہے۔یادداشت کو مظبوط کرتا ہے۔اور ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ ۵۔چقندر کا جوس: چقندر کا جوس آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔جو جسم میں خون کی کمی کو دور کر کے جسم کو صحتمند اور جلد کو خوبصورتی عطا کرتا ہے۔اس میں موجود وٹامن سی جلد کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ جسم کو بہت سے انفیکشنز سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔  ان تمام جوسز کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنا کر آپ ان کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ نوٹ: بلڈ پریشر ،شوگر کے مریض کوئی بھی جوس اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔