ہونٹوں کا کالا پن کیوں ہوتا ہے

In خوبصورتی اور جلد
January 04, 2021

ہمارے ہونٹ کالے کیوں ہو جاتے ہیں

کالے ہونٹ ہماری خوبصورتی میں بہت بڑی کمی بن جاتے ہیں جو کہ ہمارے لائف اسٹائل کی وجہ سے ہوتے ہیں اگر آپ دھوپ میں رہتے ہو یا زیادہ دھوپ والا کام کرتے ہو تو اس سے بھی ہمارے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں اگر آپ زیادہ گرم چائے کافی پیتے ہو تو اس سے بھی ہمارے ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں لڑکیوں میں زیادہ ڈاک لپ اسٹک لگانے سے بھی ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں اگر آپ سگریٹ پیتے ہو تو اس سے بھی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اگر آپ بار بار اپنے ہونٹوں کو تھوک لگاتے ہو تو اس سے بھی ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں

کالے ہونٹوں کی دوسری وجہ
اگر آپ کے خاندان میں زیادہ تر لوگوں کے ہونٹ کالے ہیں تو یہ بھی بہت بڑی وجہ ہوتی ہے کالے ہونٹوں کی وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی ہونٹ کالے ہوتے ہیں جیسے وٹامن بی 12 کچھ دوائیوں کی وجہ سے بھی کالے ہو جاتے ہیں اگر آپ نے اینٹی ملیریل دوائی کھائی ہیں تو اس سے بھی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں

نمبر١) کالے ہونٹوں کا علاج
سب سے پہلے تو آپ کواپنی ساری بری عادتیں چھوڑنی ہوگی جیسے کہ سگریٹ پینا زیادہ گرم چائے پینا ڈاک لپ اسٹک لگانا بار بار اپنے ہونٹوں کو تھوک لگانا اگر کبھی زیادہ ڈاک لپ اسٹک بستعمال بھی کریں تو رات کو سونے سے پہلے اپنے ہونٹوں کو صاف کر کے اور لب بام لگا کر سوئیں

نمبر٢) دوسرا علاج کریم کے ساتھ ہوگا
یہ ہیں وہ لپ بام جو آپ استعمال کرکے اپنے ہونٹوں کے کالے پن سے چھٹکارا پا سکتے ہیں

نمبر١): لیپولینٹ یووی بام
نمبر٢): گلو لپ ایس پی بام
نمبر۳): سن کروما لپ بام

نمبر۳) کالے ہونٹوں کا گھریلو علاج
خیال رکھیں کہ ہونٹوں کا کالا پن ایک دم سے ختم نہیں ہوتا جتنے بھی گھریلو علاج ہیں انہیں کرنے سے دھیرے دھیرے آپ کے ہونٹوں کا کالا پن ختم ہوگا ایسا نہیں ہے کہ یہ آپ بس ایک دو بار کریں اس کا رزلٹ آپ کو کم سے کم دو ہفتوں میں نظر آئے گا
یہ ہیں وہ گھر یلو نسخے

نمبر۱) لیموں کو آدھا کاٹ کے چینی میں ڈپ کرکے اپنے ہونٹوں کی مساج کریں پانچ منٹ تک

نمبر۲) اس کے بعد اپنے ہونٹوں پر شہد لگائیں پندرہ سے بیس منٹ تک

نمبر۳) اس کے بعد کوئی بھی لپ بام لگائیں

یہ تین سٹیپ کرنے سے آپ کے ہونٹوں کا کالا پن ختم ہو جائے گا