Skip to content

لاہور کی مشہور ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لاہور کے مشہور ٹک ٹاک کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نو مئی کو ہونے والے واقعات میں مشہور ٹک ٹوکر ساجدہ کو جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کے ساتھ معروف ٹک ٹوکر ساجدہ بھی موجود تھیں اور مختصر ہنگامہ آرائی کے دوران جناح ہاؤس میں موجود تھیں۔ اسے جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹک ٹوکر ساجدہ کو سرور روڈ پولیس نے حراست میں لے کر لیڈی تھانے لٹن روڈ منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ٹک ٹوکر ساجدہ پولیس کی وردی میں بھی ٹک ٹاک بناتی رہی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس سب انسپکٹر کے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *