Skip to content

بھارت کا فضائیہ طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارت کا فضائیہ طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں بھارتی فضائیہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اس میں دو پائلٹ سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے ’کرن‘ نے سورت گڑھ ایئر بیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر اڑان بھری۔

طیارے کو ایک ٹرینی پائلٹ اڑارہا تھا، جس کے ساتھ ایک سینئر انسٹرکٹر پائلٹ بھی تھا۔ دوران پرواز طیارے کی خرابی کے باعث دونوں پائلٹس نے پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے چھلانگ لگا دی۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا ایک ایم آئی جی-21 لڑاکا طیارہ 8 مئی کو راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *