خیر آباد 2020
کیا کھویا کیا پایا ؟
بیسویں صدی عیسویں کا بیسواں سال
مشہور زمانہ اور قاعدہ زمانہ انگریزی کیلنڈر کے مطابق آج 2020 بھی اپنے اختتام کو پہنچے گا۔میں آپ کو یہ سوچنے پہ مجبور نہیں کروں گا کہ یہ وقت آپ کے لیے سود مند ثابت ہوا یا بے سود؟بلکہ یہ سوال کروں گا کہ اس سال سے ہم نے کیا سیکھا؟
نمبر1.کیا ہم آداب محفل سیکھ پائے؟
نمبر2.کیا ہم خدا کو دوست بنا پائے؟
نمبر3۔کیا ہمارے انداز تخاطب میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی؟
نمبر4.کیا ہم نے اپنے اخلاقی رویے سے کسی نفرت کرتے دل کو پگھلایا؟
نمبر5.کیا ہم نے ہمیشہ ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے انصاف کے تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھا؟
نمبر6.کہیں والدین کی بد دعاؤں کے حقدار تو نہیں ٹھہرے!
نمبر7.کیا توہین رسالت میں اٹھنے والے اقدام میں مسلمان ہونے کا فرض نبھا پائے؟
نمبر8.کیا ہم نے اسلام مخالف حکومتی پالیسیوں کی مذمت کی ؟
نمبر9۔کیا ہمیشہ دوسروں کی ٹانگ کھینچنے کی پالیسی اپنائی؟
نمبر10.کیا غیر محرم کو دیکھ کر ہماری نگاہیں جھکیں؟
نمبر11.کیا ہم نے حسن خلق کے تمام تقاضوں کو پورا کیا؟
نمبر12.کیا ہم زندگی کے فلسفے کو سمجھ سکے؟
نمبر13.کیا ہم نے ہمیشہ بڑوں کی ڈانٹ پہ سر تسلیم خم کیا؟
نمبر14.کیا ہم نے انسانیت کے حقوق کا پاس کیا؟
نمبر15.کیا ہم نے کبھی کسی غیر مسلم کے سامنے ایسا رویہ پیش کیاکہ وہ مسلمان ہو سکے؟
نمبر16.کیا دلی بیماریوں (حسد،بغض،کینہ،خودنمائی،دکھاوے،تکبر،ہوس) سے نجات ممکن ہو سکی؟
نمبر17.کیا ملاقات الٰہی اور کار خیر میں اخلاص کا عنصر شامل تھا؟
نمبر18.کیا انداز گفتگو میں ہمدردی اور مسکراہٹ کا پہلو شامل اور غضب، بدلے اور تعنہ و تشنیع کے پہلو خارج تھے؟
نمبر19.کیا اس وقت میں کبھی یہ سوچا کہ موت کا وقوع کسی بھی لمحے ممکن ہے؟
نمبر20.کیا ہمارا رزق حلال ہے؟
نمبر21.کیا خلوت اور جلوت میں کیفیات ایک ہیں؟
نمبر22.کیا ایسا کوئی عمل ہے جس سے دنیا اور آخرت دونوں میں نجات ممکن ہو؟
نمبر23.کیا ہم کسی کی ذلت و رسوائی کا سبب بنے؟
نمبر24.کیا الزامات کی بوچھاڑ کرنے ، تہمات لگانے اور بے عزت کرنے سے فراغت ملی؟
نمبر25.کیا آپ دوست بنانے کی کوشش کرتے رہے یا لوگ آپ کو دوست بنانے کی کوشش میں لگے رہے؟
نمبر26.کیا آپ کے ارد گرد بسنے والے آپ سے خوش ہیں؟
تھوڑا نہیں پورا سوچیے، ایک بار سمجھ نہیں آتی تو بار بار سمجھنے کی کوشش کیجئے۔
از قلم : سلمان شریف
جس بھائی کو بھی آرٹیکل لکھوانے کی ضرورت ہو
تو میں حاضر ہوں