جمعہ کو جاری ہونے والی برٹش کونسل کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 73 فیصد نوجوان آبادی نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں اور آنے والے سالوں میں بہتر زندگی گزارنے کی توقع رکھتے ہیں، جبکہ 68 فیصد نے کہا کہ وہ موجودہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک میں رہنے کے لیے تیارنہیں ہیں۔
اپنے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے بعد، جس نے اپنی قومی کرنسی پر بھی دباؤ ڈالا، پاکستان بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی کے درمیان مشکل معاشی مسائل سے نمٹ رہا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے تیار کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں 800,000 سے زیادہ پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں قبول کرنے کے لیے اپنے ملک کو چھوڑا ہے۔