Skip to content

سندھ میں بدھ سے کرونا ویکسین لگانے کا اعلان

اسلام علیکم..

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے یہ اعلان کیا ھے کہ بدھ کے روز سے کورونا ویکسین لگائی جائے گی
جبکہ پہلے کچھ دنوں میں سندھ کے دس اضلاع میں ہیلتھ کیئر انتظامیہ کو ویکسین لگانا شروع کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے پارلیمانی سیکریٹری برائے
ایم پی اے صحت قاسم سراج سومرو کے ساتھ سندھ اسمبلی کمیٹی ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بدھ کے روز سے صوبے میں ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا.

جبکہ پہلے مرحلے میں دس اضلاع میں پہلے ہیلتھ کیئر انتظامیہ کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے.

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا
حکومت پاکستان کو چائنہ سے ملنے والی فارم ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز کی تعداد میں سندھ حکومت کو 81 ہزار 358 ویکسین ملے گی،
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اپنے تیار کردہ وسائل سے کورونا ویکسین خریداری کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے.

جبکہ وزیر اعلی سندھ نے اپنی نگرانی میں علیحدہ سے مزید فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ صوبائی سندھ حکومت خود بھی کرونا ویکسین کی خریداری کر سکے.
ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے وفاقی حکومت کی اجازت ملی ھے،
وزیراعلیٰ سندھ نے اجازتی احکامات کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ھے مگر اس کا جواب ابھی تک نہیں آیا..

ذرائع کے مطابق ایک پرائیوٹ ڈونر گروپ نے پاکستان میں تیس فیصد آبادی کی کرونا ویکسینیشن کا وعدہ کیا ھے اور ان کی مارچ کے مہینہ میں پہلی بڑی تعداد آجائے گی،

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں دس اضلاع کو لسٹ میں شامل کیا گیا ھے جہاں پر کورونا وائرس کا اثر سب سے زیادہ ھے
اور اس میں کراچی کے 8اضلاع کے علاوہ
جامشورو
حیدرآباد
اور بے نظیر شہید آباد شامل ہیں..

سندھ صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چائنہ سے ملنے والی سائنو فارم اور پرائیویٹ ڈونر گروپ کی ویکسین اور فائزر کمپنی کی دو مختلف ڈوز جلد ہی ملنے والی ہیں،
اور اتوار کے روز سے وفاق کی جانب سے ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی.

(پارلیمانی سیکریٹری ایم پی اے قاسم سراج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ھے کہ ھم پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو کرونا ویکسین کی تیاری ھے،

ھماری پالیسی کے مطابق جن علاقوں میں زیادہ کورونا کے کیسز ہیں ان کو پہلے ترجیح دی جائے گی،
کراچی میں 23 فیصد اور حیدرآباد میں 26 فیصد تناسب کیا گیا ھے،
اس کے بعد بے نظیر شہید آباد ھے..

ناصر شاہ نے کہا کہ
(عالمی سفاکیت) یہ وہی ادارہ ھے جس کی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان بتایا کرتے تھے….
دوستوں اب اجازت چاہتا ھوں
اللّه نگہبان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *