Skip to content

چیئرمین سینیٹ نے یو ٹیوبر کو 10 بلین روپے ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔

سینڈیک پراجیکٹ کے حوالے سے ،سنجرانی پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کو وی لاگر رضوان الرحمان رازی کو 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر ملزم نے 14 دن کے اندر اپنے الفاظ واپس نہیں لیے تو سنجرانی اس وی لاگر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

رضوان رازی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خاندان اور سنجرانی قبیلے پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *