گوری دودھ ملائی جیسی رنگت ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے، دنیا کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر لے، حسن و خوبصورتی کا جو معیار دنیا نے بنادیا ہے اس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ خاص کر پاک و ہند میں آج بھی حسن کا معیار گوری رنگت، لمبا قد،لمبے بال ہی مانے جاتے ہیں ۔ ہمارے معاشرے کا یہ چلن ہے کہ ہمیں گھر کی بہو حسین، پڑھی لکھی، کم عمر اور گوری چٹی ہی چاہیے ۔اسی معیار پر پورا نہ اترنے کے سبب کتنی ہی لڑکیاں گھر بیٹھی رہ جاتی ہیں۔ جبکہ اس وقت لڑکیوں نے اپنی تعلیم، اپنے اخلاق اور سلیقے سے ساری دنیا کے سامنے اپنا لوہا منوا لیا ہے لیکن ہمارے ہاں کی خواتین آج بھی گورے رنگ سے آگے نہیں بڑھتیں۔ تو ہم یہاں ایک ایسی ہی ترکیب لے کر آئے ہیں جو کہ لڑکیوں کو 7 دن میں گوری شیشے جیسی رنگت دے کر ان کو حسین بنا دے گی۔ اور اس میں ایسی اشیاء استعمال ہوں گی جو آپ کے گھر میں ہی مل جائیں گی۔
نمبر1:بیسن 1کھانے کا چمچ
نمبر2:ہلدی 1 چٹکی
نمبر3:شہد آدھا کھانے کا چمچ
نمبر4:دہی 2 چمچ
ان تمام چیزوں کو مکس کر کے برش یا ہاتھوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادہ پانی سے چہرہ صاف کر لیں ،ایک دن کے استعمال کے بعد بھی آپ کو واضح فرق نظر آئے گا، مسلسل سات دن استعمال کر کے آپ کو اپنی رنگت چمکتی دمکتی اور جلد نرم و ملائم ہوجائے گی ۔