مگر منظر پرائے

In ادب
May 30, 2022
مگر منظر پرائے

بجا أنکھیں ہماری تھیں مگر منظر پرائے
ہمیں کچھ دِن تو رہنا تھا مگر تھے گھر برائے

نجانے کِس کی آنکھوں میں اتاری نیند اپنی
ہمیں بانہوں میں تھامے رہ گئے بِستر پرائے

وہ کیا آسیب نگری تھی کہ جس میں سب ادھورے
کہیں دھڑ تھے کہیں دھڑ پر لگےتھے سر پرائے

غنیمت ہے کہ جو ہم کو میّسر آ گیا ہے
ہمارے کام کیا آئیں گے یہ پیکر پرائے

کِیا ہے غیر سے رشتہ تو اب ایسا بھی ہو گا
بِٹھائے گا ہمارے بِیچ میں لا کر پرائے

کسی بے آبروؔ کو آبرو دینا غلط ہے
کرے گا تم کو رُسوا اِک اشارے پر پرائے

رشیدؔ انسانیت کا تم کو دعویٰ ہے تو یہ کیا؟
ولیؔ اپنے تو کیوں تم کو دیا شنکرؔ پرائے

رشِید حسرتؔ