تعارف :
* جنت
*خوبصورت رشتہ
*ٹھنڈی چھاؤں
*سکون بھری گود
*پیار و محبت کی پیکر
ماں کے قدموں تلے جنت ہے ماں ایک بہت ہی خوبصورت رشتہ اور احساس ہے ۔ماں ایک ایسی خوشبو ہے جو زندگی میں تازگی کی طرح پھیلی ہوتی ہے ۔
انسان بہت سے رشتوں میں بندھا ہوا ہوتا ہے ۔جیسا کہ بہن بھائی بیٹا بیٹی ماں باپ وغیرہ ۔
لیکن ماں جیسا حسین رشتہ اور سچا رشتہ کہیں نہیں ملے گا ۔ماں کی محبت اپنے بچوں سے بغیر کسی لالچ کے ہوتی ہے ۔ایک ماہ جو بچے کو 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں رکھتی ہے اتنی تکلیف برداشت کرتی ہے اور پھر بچے کو دنیا میں لے کر آتی ہے وہ بچہ جس کے وجود کا حصہ ہوتا ہے ۔
تو ماں کو اپنے جسم کے ٹکڑے سے کتنا پیار ہوگا ؟
کچھ قسمت ہیں وہ لوگ جن کی مائیں زندہ ہیں ان کو اپنی ماؤں سے بہت پیار محبت سے پیش آنا چاہیے ۔کچھ ایسے لوگ ہیں جن کی مائیں زندہ نہیں ہے وہ تڑپتے ہیں اپنی ماؤں کے لیے ۔
بچوں کے معاملے میں ماں پتھر سے بھی زیادہ مضبوط ہوتی ہے ۔ماں کبھی اپنے بچوں کو تکلیف نہیں دیکھ سکتی ۔اگر بچوں پر کوئی مصیبت آتی ہے تو ماں اس مصیبت کا سب سے پہلے مقابلہ کرتی ہے ۔اور اپنے بچے کو بچا لیتی ہے ۔
ماں ٹھنڈی چھاؤں ہے انسان جب ماں کی گود میں آتا ہے تو وہ بہت سکون محسوس کرتا ہے ۔ماں کی گود میں سر رکھ تے ہیں انسان اپنے سب غم بھول جاتا ہے ۔
میں اپنا واقعہ بتانے جا رہا ہوں ۔مجھے بھی ماں سے بچھڑے بہت سال ہوگئے ہیں میری ماں زندہ ہے لیکن کچھ مجبوری مل نہیں سکتا ۔میں اپنی ماں کے لئے بہت تڑپ تا ہوں ۔پتا نہیں وہ وقت کب آئے گا جب میں اپنی ماں سے مل سکوں گا ۔
چھوٹے ہوتے سمجھتا تھا کہ میری ماں مجھ سے پیار نہیں کرتی جب وہ مجھے مارتی تھی تھی ۔لیکن جب ماں سے دور ہوا تو احساس ہوا کہ اس دنیا میں اگر مجھ سے کوئی سچا پیار کرتا ہے تو وہ میری ماں ہے ۔
خدا میری ماں کو ہمیشہ صحت مند اور سلامت رکھے ۔آمین
خدا نے ماں کا بہت بڑا رتبہ رکھا ہے اگر ماں کبھی کچھ کہہ دیں تو آپ ماں پر ناراض نہ ہو ۔ماں کبھی بھی دل سے اپنے بچے کے لیے بد دعا نہیں مانگتی ۔
ایک ماہ چوٹے سے بچے کی کس طرح سے تربیت کرتی ہے خود بھوکی رہ لے گی لیکن اپنے بچے کو کبھی بھوکا نہیں رکھے گی ۔خود ہی جگہ پر سو لے گئی لیکن بچے کو خوش جگہ پر صلائے گی۔
ماں چاہے بوڑھی کیوں نہ ہو جائے اس کے پیار میں کمی نہیں آتی ۔اور چاہے بچے بوڑھے ہو جائیں ماں تب بھی اپنے بچے سے ویسا ہی پیار کرتی ہے ۔
ماں کا بچوں پر ہے بچے اپنی ماں کی خدمت کریں ۔کبھی اونچی آواز سے بات نہ کریں ۔ماں اور بچے کا رشتہ بہت مضبوط ہوتا ہے بچہ ماں کی گود میں آ کر خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے ۔
خدا ہم سب کی ماؤں کی حفاظت کرے اور ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے ۔آمین !