بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر مریم نواز کی گہن گرج

In بریکنگ نیوز
December 27, 2020

لاڑکانہ ؛پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ تابعدارخان تمہاری جنگ عوام سے ہے، تم یہ جنگ ہار چکے ہو، ہم فوج کو نہیں بلکہ سلیکٹرز کو کہتے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ، عمران خان جانے یا عوام جانیں، تابعدار خان کہتا ہے یہ بچے ہیں،لیکن بچوں نے تگنی کا ناچ نچوایا ہوا ہے، بچے للکارتے ہیں تو اپنے بڑوں کے پیچھے چھپ جاتا ہے۔

انہوں نے لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پاشا نے سیاسی کوڑا اکٹھا کرکے تحریک انصاف بنائی، ایک نااہل نالائق شخص جس کو عوام نے22سال گھاس نہیں ڈالی، اس کو اٹھا کر ووٹ چوری کرکے ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا۔ اڑھائی سال بعد اعتراف کیا کہ مجھے کام نہیں کرنا آتا، میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ مکمل تیاری کر کے حکومت کرنی چاہیے۔اس کی لا پروائی کی وجہ سے لاکھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اور ہمارا نالائق وزیرِ اعظم کہتا ہے کہ میں کیا کروں میرے پاس قارون کا خزانہ نہیں ہے۔

لاڑکانہ والوں یہ ملک ایسے نہیں چلے گا، کوئی آئین توڑے، سیاچن گنوا دے، کشمیر کا مقدمہ ہار جائے ، مخالفین کو قتل کروائے، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال کر موت کے دہانے تک پہنچائے یا کوئی اربوں روپے کی کرپشن کرے تو بھی معصوم ؟پیزا والے کو جانتے ہوں، لیکن پھانسیاں سیاستدانوں کو ہوں، جیل کی کال کوٹھری میں سیاستدان، بہو بیٹیوں کو جیلوں میں سیاستدانو ں کی بیٹیوں کو گھسیٹا جائے، کردار کشی ہو تو سیاستدانوں کی جاتی ہے، لیکن یاد رکھو، نظریے کو پھانسی، اور جلاوطنی نہیں ہوسکتی۔

یہ نظریہ ہے آج تمہارا نام لینے والا کوئی نہیں، لیکن پاکستان کے کونے کونے میں نوازشریف اور بے نظیر بھٹو کا نام لیا جاتا ہے۔ نوازشریف کو تو تم واپس لانے کی بات کرتے ہو، لیکن مشرف کو لانے کی جرات نہیں ۔ مشرف کیلئے پاکستان کی سرزمین کے دروازے بند ہیں، لیکن بہادر جج جسٹس وقار شیخ کے جرات مندانہ فیصلے کو پاکستانی عوام ہمیشہ زندہ رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہاری اوقات این آراو دینے والے کی نہیں ہے، یہ وہ پہلا سیاستدان اور پہلا وزیراعظم ہے جس نے انڈیا اور امریکا میں جاکر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی پر حملے کیے، ایک پیج کی رٹ لگا کر فوج کو بدنام کیا گیا، جب روٹی 30روپے، آٹا 90روپے اور چینی 120کی ہوجاتی ہے تو اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کہتا ہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے۔

تم زیادہ سیانے نہ بنو، فوج پر تنقید تب ہوتی ہے جب سیاسی مخالفین کو سیاست میں گھسیٹتے ہو، کشمیر مودی کی جھولی میں جاکر گرتا ہے۔ سیاچن پر کھڑا فوجی جب سوچتا ہے کہ میری تنخواہ نہیں بڑھی، میرے گھر میں چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں۔ پھر کہتے ہیں تیاری کے بغیر نہیں آنا چاہیے۔ عوام تمہیں نہیں لے آکر آئے، تمہیں جو لے کرآئے ان کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

ادویات مہنگی ہوچکی ہیں۔انشاء اللہ منتخب حکومت آئے گی اور سب ملکر عوام کیلئے دن رات ایک کریں گے۔ ہم فوج کو نہیں کہتے کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹیں، ہم سلیکٹرز کو کہتے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ، پھر عوام جانے اور عمران خان جانے۔ انہوں نے کہا کہ تابعدار خان کہتا ہے یہ بچے ہیں، ان کی کوالیفکیشن کیا ہے؟ لیکن بچوں نے آپ کو تگنی کا ناچ نچوایا ہوا ہے، اپنے بڑوں کو بچوں کی شکایت لگاتا ہے۔بچے للکارتے ہیں تو بڑوں کے پیچھے چھپ جاتے ہو،تمہاری جنگ پی ڈی ایم سے نہیں 22کروڑ عوام سے ہے، اعلان کرتی ہوں تابعداد خان تم یہ جنگ ہار چکے ہو۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram