سانس کی تنگی

In فیچرڈ
July 15, 2021
سانس کی تنگی

یہ نسخہ سخت سے سخت جمی ہوئی بلغم کو پتلا کرکے باآسانی خار ج کردیتا ہے- چھاتی میں یا پھیپھڑوں میں جس قد ر بھی بلغم ہو اس کو خارج کرکے چھاتی اور پھیپھڑوں کو مکمل طور پر صاف کردیتا ہے۔

بلغم کی زیادتی کے باعث ، جن لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ چھاتی میں بھاری پن اور جکڑن سی محسو س ہوتی ہے۔ گلے میں خراش رہتی ہے۔ جلن اورخراش دار کھانسی اور نزلہ وزکام کی شکایت رہتی ہے- ایسے لوگوں کے لیے یہ بہت ہی بہترین تحفہ ہے۔ اسی طرح کئی لوگ کے پھیپھڑوں میں بلغم پڑی پڑی متعفن ہوجاتی ہے اور ایسے لوگ جب بات کرتے ہیں۔تو ان کے منہ سے اور ان کی سانسوں میں سے بدبوآتی ہے۔

اکثر یہ لوگ کھانستے رہتے ہیں۔ بار بار کھانسنے پرکبھی کبھی زردرنگ کی بلغم خارج ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے مزاج میں گرمی زیادہ پائی جاتی ہے۔ چھوٹا پیشاب بھی پیلا اور کبھی کبھی جل کرآتاہے۔ ایسے لوگوں کےلیے یہ نسخہ بے حدمفید اور اثر دار ثابت ہوتاہے۔ اس نسخے کو تیار کرنے کےلیے آپ نے تین چیزیں لینی ہیں۔

سب سے پہلے آپ نےملٹھی لینی ہے۔ اسے اوپر سے چاقو کی مدد سے کھرچ کرصاف کرلیں۔ دوسری چیز آپ نے بانسا کے پتے لینے ہے بانسا کا پودا ہندو پاکستان کے اکثر مقامات پر عام مل جاتا ہے اس کے ساتھ سفید رنگ کے انتہائی خوبصورت پھول لگتے ہیں یہ آپ کو کسی ہربل سے آسانی سے مل جائیں گے۔ ا س کے بعد تیسری چیز املتاس کی پھلی لینی ہے-یہ بھی عام پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائے گی۔ اس کوتوڑ کر اس میں سے گودا نکال لیں۔ اب آپ ان تینوں چیزوں یعنی ملٹھی ، بانسہ کےپتے اور املتاس کا گودا، یہ تینوں چیزیں پانچ پانچ مقدار میں لینے ہیں۔ اور ان کو ڈیڑھ کپ پانی میں شامل کرکے چولہے پر پکنے کے لیےہلکی آنچ پر رکھ دینا ہے- جب پانی ایک کپ کےقریب رہ جائے تو چولہے سے اتار کر اسےفلڑ کریں ۔

باقاعدگی کے ساتھ دن میں ایک سے دو مرتبہ اسے استعمال کریں۔ سخت اور جمی ہوئی بلغم کو پتلا کرکے خار ج کردےگا۔ زکام ، کھانسی ، سانس کی تنگی، گلے کی خراش جیسے تمام امراض میں نجات دلانے میں فوری اثر دار ثابت ہوگا۔ اس کے استعمال کے ساتھ ساتھ اگر آپ صبح سویرے گردوغبار سے پاک فضاءمیں جہاں سبز اور ہریالی زیادہ ہو ۔ ایسی جگہ پر واک کریں۔ اور لمبے لمبے سانس لیں۔ تو آپ کو بہت بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram