بجلی بل میں پی ٹی وی کی مد میں فیسں وصولی کا معاملہ ،حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

بجلی بل میں پی ٹی وی کی مد میں فیسں وصولی کا معاملہ ،حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنا دیں گے ، جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیسں کو بھی ختم کر دیا جائے گا-سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ ہم پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائیں گے ، کوشش ہے کہ جلد از جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیسں ختم کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پی ٹی وی کی اپ گریڈیشن کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے

پی ٹی وی کےہوم نیوز اور سپورٹس کو ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ پچھلی حکومتوں نے ناجائز بھرتیاں کیں،پاکستان ٹیلی ویژن میں اب اصلاحات لائی جا رہی ہیں ۔ دوسری طرف سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ کے 14 میں سے 9 سوالات کے جواب نہیں دیے گئے- جس پر چیئر مین سینٹ نے متعلقہ وزیر سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا ۔ چیر مین سینٹ نے کہاکہ تحریری سوالات کے جوابات کیوں نہیں آتے

اجلاس کے دوران میں منسٹریز کے متعلقہ افسران بھی ایوان میں موجود ہوں اجلاس کے دوران سینٹ نے ایوان میں مختلف وزارتوں کے افسران کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لے لیا اور بعہمی کا ظہار بھی کیا، سینٹ اجلاس میں ایف بی آر کے افسر کے علاوہ کوئی افسر موجود نہیں ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ جن وزارتوں کے سوالات ہے ، ان وزارت کے افسران کیوں موجود نہیں ؟ چیر مین سینٹ نے ہدایات جاری کر دیں کہ آئندہ اجلاس میں سیکر ٹریز یہاں موجود ہوں ۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram