مختلف اقسام کی جلد کے لیے ھربل اور کا سمیٹک ٹر یٹمنٹ

مختلف اقسام کی جلد کے لیے ھربل اور کا سمیٹک ٹر یٹمنٹ

جلد کا مطالعہ

جلد کسی بھی جاندار کے جسم کا سب سے بڑا حصہ ہوتی ہے.ہماری جلد کےاندر بہت سے کارخانے بیک وقت کام کر رہے ہیں. آگر کوئی ایک حصہ کام کرنا کم کر دے، چھوڑ دے یا زیارتی ہو جائے تو اس کے اثرات ہماری جلد پر خصوصاً ہمارے چہرے کی جلد پر سب سے پہلے نمودار ہوتے ہیں۔

آج میں آپ کو خشک جلد، آئلی جلد اور حساس جلد کا ھربل اور کاسمیٹک ٹریٹمینٹ بتاؤں گی. اس سے آپ اپنی جلد کا خیال رکھ سکتے ہیں اور اپنی سکن کو نارمل کر سکتے ہیں۔

 خشک جلد کا ھربل ٹریٹمنٹ اور کاسمیٹک ٹر یٹمنٹ :

خشک جلد کا ھربل ٹر یٹمنٹ :

1.مکھن اور دودھ کو غزامیں شامل رکھیں۔

2.چاۓ،کافی وغیرہ سے پرہیز کریں۔

3.دودھ کی بالائی میں لیموں کے قطرے ملا کر لگاۓ۔

4.کارن آئل کو نیم گرم کر کے چہرے پر ہلکی ہلکی مساج کریں۔

5.انڈے کی زردی اور لیموں کا رس ایک چمچ مکس کر کے لگائیں. بیس منٹ کے بعد دھو لیں۔

خشک جلد کا کاسمیٹک ٹر یٹمنٹ:

1.سکن فریشنر کا استعمال کری۔

2.آئلی بیس پر تیار کی گئ کاسمیٹکس استعمال کریں۔

3.روزانہ کلینزنگ ملک سے کلینزنگ کریں۔

4 گلیسرین سوپ کا استعمال کریں۔

5.موسچورائزر کا استعمال روزانہ کریں۔

6.ہینڈ اینڈ باڈی لوشن کا استعمال کریں۔

 آئلی جلد کے لیے ھربل اور کا سمیٹک ٹر یٹمنٹ

آئلی جلد کا ھربل ٹر یٹمنٹ

1.کھیرے کا رس چہرے پر لگائیں۔

2.نیم گرم پانی میں لیموں ڈال کر پئں۔

3.برف کو کپڑے میں لپیٹ کر ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر ملیں۔

4.تولیے کو چہرے پر رگڑنے کی بجاے ٹشوپیپر سے خشک کریں۔

5.چکنی مٹی کو عرق گلاب میں بھگو کر چہرے پر لیپ لیں۔ بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھوئیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھویں۔

آئلی جلد کا کا سمیٹک ٹر یٹمنٹ

1.اسٹرجنٹ لو شن کا استعمال کریں ۔

2.دن میں کم از کم تین بار چہرہ ضرور دھو ئیں۔

3.میڈیکیٹید صابن کا استعمال کر یں۔

4.واٹر (Base) والی کاسٹکمیکٹس کا استعمال کر یں ۔

5.مناسب وقفے سے فیشل کرواتے رہیں۔

6.لیمن اور عرق گلاب سے بنا ماسک استعمال کریں.۔

7.اورینج،سٹابری،لیمن ماسک کا استعمال کریں۔

*حساس جلد کی پہچان:*

جلد کی نازک ترین قسم حساس جلد ہے ۔حساس جلد پر کچھ بھی استعمال کرنے سے پہلے الرجی ٹیسٹ کر لینا چاہیے ۔اس قسم کی جلد پر پروڈکٹس سوٹ نہیں کرتیں، سکن سے ہیٹ نکلنا شروع ہو جاتی ہےاور دانے نکل آتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ اپنی جلد کا جائزہ لے لیں اور پھر ہی کوئی پروڈکٹ استعمال کریں۔

 *حساس جلد کے لیے کاسمیٹک ٹر یٹمنٹ :*

1.اینٹی الرجی کاسمیٹک کا استعمال کریں ۔

2.ڈیپ کلینزنگ کا معمول بنا لیں۔

3.سکن فریشنر کا استعمال کریں ۔

4.غیر معیاری کاسمیٹکس بالکل استعمال نہ کریں۔

5.خوشبودار کاسمیٹکس سے پرہیز کریں۔

6.میڈیکیٹڈ سوپ استعمال کریں۔

7.میڈیکیٹڈ فیشل استعمال کریں۔

*حساس جلد کے لیے ھربل ٹر یٹمنٹ :*

1.نارمل پانی سے دن میں چار سے پانچ مرتبہ چہرے کو دھوئیں۔

2.دھوپ اور ڈسٹ سے چہرے کو بچائیں۔

3.عام صابن کا استعمال ہر گز نہ کریں ۔

/ Published posts: 1

Hy guys I am a student. My hobby is writing stories, articles and also read other informative books. I am here to improve my writing skills and also to utilise my spare time.