کیا آپ جانتے ہیں ؟ بیماریاں کیوں لگتی ہیں

In فیچرڈ
July 11, 2021
کیا آپ جانتے ہیں ؟ بیماریاں کیوں لگتی ہیں

آج ہم آپ کوایک اہم نقطہ کی طر ف لے کر جارہے ہیں- بہت سے لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں ۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ زیادہ کھانےکے نقصانات کیا ہے ؟آج بہت ہی پیارا موضوع ہے ۔ بہت پسندیدہ موضوع ہے۔ جس کوبھی دیکھیں ،چاہے بچے ہو یا بوڑھے،یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ کھائیں گے تو جئیں گے- کھائیں گے تو چلیں گے-جو لوگ کھانے کے لیے جیتے ہیں وہی لوگ جلدی مرجاتے ہیں ۔ جلدی بیمار ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ انہوں سے صرف کھانا ہی کھانا ہے۔ اور ان کی شخصیت ویران ہوجاتی ہے اور وہ جلدی بوڑھے ہوجاتےہیں۔

اسی طرح وہ بچے جو جو ٹین ایج میں ہی خصوصی طور پر بہت کھاتے ہیں۔ وہ جلدی بڑے ہوجاتے ہیں۔ جلدی داڑھی مونچھ آجاتی ہے۔ جلدی قد نکالتے ہیں اور ایک دم سے ٹیڑھے ہوجاتےہیں۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی جلد ٹیڑھی ہوجاتی ہے ان کا ایک دم ہارمون سسٹم خراب ہوجاتاہے ۔ وافر مقدار میں کھانے سے وہ اپنے ہارمون سسٹم کو خراب کر لیتے ہیں جس سے ان کے جسموں کا جونظام ہے وہ تباہ ہواتا ہے اور وہ موٹے ہو جاتے ہیں۔

جب آپ زیادہ کھائیں گے ۔ اور اس کو ہضم نہیں کریں گے ۔ تو آپ بیماریوں کی طرف سب سےپہلےجائیں گے، قبض کی طرف،موٹاپے کی طرف، خشکی کیطرف، تیل کےجمنے کی طرف، دل کی بیماریو ں کی طرف، بلڈ پریشر کی طرف، شوگر کی طرف، غرضیکہ آپ میٹھا زیادہ کھالیتے ہیں تو آپ کو شوگر ہوجائےگی۔ اسی طرح گرم چیزیں زیادہ کھالیتےہیں تو بلڈ پریشر ہوجائے گا۔

اگر آپ سپائسی چیزیں کھالیتے ہیں۔ جوانی میں آپ کاہارمون سسٹم تباہ ہوجاتا ہے جو لڑکیاں یا لڑکے ان کی داڑھی مونچھیں آجاتی ہیں ۔ جس سے مسائل قابو میں نہیں رہتے ۔ خصوصی طور پر جو لوگ زیادہ کھاتے ہیں وہ غنودگی میں رہتے ہیں۔وہ انگزائٹی کا شکار رہتے ہیں۔ میں نے کچھ کھایا نہیں میرا دل گھبرا رہا ہے۔ میں نے کچھ کھایا ہی نہیں مجھے پیٹ میں درد ہورہا ہے ۔ میں نے کچھ کھایا ہی نہیں مجھے نیند نہیں آرہی۔ میں نے کچھ کھایا نہیں مجھ سے چلا نہیں جارہا ۔ یہ وہ لفظ ہیں جو عام طور پر سننےکو ملتے ہیں –

زندگی کا عمل ہے کہ پہلے ایک چیز کھائیں اور اس کے ہضم ہونے تک دوبارہ مت کھائیں-اسی سے آپ کو طاقت ملے گی۔ لیکن اگر آپ نے زیاد ہ کھالیا اور سو گئے ۔ اور کھاتے ہی جارہے ہیں تو اس سے آپ کی صحت بھی خراب ہوجائے گی۔آپ کی شخصیت بھی ضائع ہوجائے گی۔ آپ کا وقت اور آپ کا پیسہ بھی ضائع ہوجائے گا۔ جس کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اور آپ کی زندگی کا کوئی منشو رنہیں ر ہے گا۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram