پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ لارڈز
کرکٹ گراؤنڈ انگلینڈ میں کھیلا گیا۔جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ لارڈز کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔جو بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ یہ میچ 47,47 اوورز پر مشتمل تھا ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بلے بازی کرنے کا موقع دیا۔انگلینڈ کی طرف سے اننگ کا آغاز اچھا نہ ہوا اور صرف 21 رنز پر 2 وکٹیں گنوابیٹھی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے فل سالٹ اور جیمز وینس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فل سالٹ نے اپنے کیرئیر کی پہلی ففٹی سکور کی۔ فل سالٹ 60 ، جیمز وینس 55 اور گریوگری 40 رنز بنا کر نمایا رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 45.2اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 9.2 اوورز میں 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 248رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اپنی روایات “” تو چل میں آیا “” کو برقرار رکھا۔ مڈل آرڈر ینگ بلے باز سعود شکیل نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی پہلی ففٹی سکور کی۔ حسن علی نے پاکستانی ٹیم کو ٹارگٹ تک پہنچانے کے لیے مزاحمت کی لیکن زیادہ وقت کریز پر نہ گزار سکے۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 56 اور حسن علی نے 31 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم 41 اوورز میں 197 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی طرف سے گریوگری نے 3 جبکہ ثاقب محمود ، میتھیو پریکسن اور کریگ اوورٹون نے 2,2 شکار کئیے۔گریوگری نے شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم انگلینڈ کو کامیابی دلوائی بلکہ بیسٹ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ۔انگلینڈ کو 3 میچیز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔سیریز کا آخری میچ 13 جولائی بروز جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً سہ پہر 5 بجے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔